У нас вы можете посмотреть бесплатно ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد کامران حمید نے حافظ آباد پولیس کی کمان سنبھال لی или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
خبر شامل کرتے ہیں ٹی ایم پی نیوز چینل کے سٹوڈیو سے رخ کرتے ہیں ضلع حافظ آباد کا ہمارے خصوصی نمائندہ ملک زمان علی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد کامران حمید نے حافظ آباد پولیس کی کمان سنبھال لی،ضلع بھر کے افسران، ایس ایچ اوز اور دفتری عملہ سے تعارفی میٹنگ۔ ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے حافظ آباد پولیس کی کمان سنبھالتے ہی ایس پی انویسٹیگیشن ، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ٹریفک، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دفتری عملے کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران ڈی پی او حافظ آباد نے پولیس افسران و جوانوں کو وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کیا ڈی پی او نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او حافظ آباد نے ضلع بھر میں جرائم کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور 15 کال پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے، اوریج ریسپانس ٹائم بہتر کرنے، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی بروقت گرفتاریوں اور چالان مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں کرائم ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں گشت کو مؤثر بنایا جائے جبکہ سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشنز میں SIPs پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور تمام معاملات میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی عملداری کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پولیس افسران و جوان بھرپور ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔