У нас вы можете посмотреть бесплатно Sago Jelly Drink Recipe | Ramzan Special Sago Juice | ساگو جیلی ڈرنک بنانے کا طریقہ @ZaikaandCare или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
آج کی ویڈیو میں میں آپ کے ساتھ افطار کے لیے ایک بہت ہی مزیدار، ٹھنڈی اور انرجی سے بھرپور ساگو جیلی ڈرنک بنانے کا آسان طریقہ شیئر کر رہی ہوں۔ یہ ڈرنک خاص طور پر رمضان میں جسم کو فوری توانائی دینے اور گرمی میں ٹھنڈک پہنچانے کے لیے بہترین ہے۔ سب سے پہلے میں نے ایک پین میں ایک کپ پانی گرم کیا اور اس میں اسٹرابیری فلیور جیلی شامل کر کے تقریباً 3 سے 4 منٹ تک اچھی طرح کوک کیا۔ جب جیلی اچھی طرح تیار ہو گئی تو اسے ایک فلیٹ پلیٹ میں نکال کر آدھا گھنٹہ کے لیے رکھ دیا تاکہ یہ اچھی طرح سیٹ ہو جائے۔ اس کے بعد میں نے ایک پین میں پانی گرم کیا اور اس میں ایک کپ ساگو دانہ شامل کر کے میڈیم فلیم پر مسلسل ہلاتے ہوئے پکایا۔ جب ساگو دانہ ٹرانسپیرنٹ ہو گیا تو میں نے اسے اسٹرینر کی مدد سے چھان لیا اور اوپر سے ٹھنڈا پانی گزار دیا تاکہ اس کی کوکنگ رک جائے اور دانے آپس میں چپکیں نہیں۔ پھر اسے کچھ دیر اسٹرینر میں ہی رہنے دیا تاکہ اس کا اضافی پانی نکل جائے۔ اب میں نے ایک باؤل میں اُبالا ہوا ٹھنڈا دودھ لیا اور اس میں ایک کپ چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کیا تاکہ چینی مکمل طور پر حل ہو جائے۔ اس کے بعد اس میں اُبالا ہوا ساگو دانہ شامل کر کے مکس کیا۔ ذائقہ اور رنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے میں نے اس میں 2 سے 3 ٹیبل اسپون روح افزا بھی شامل کر دیا۔ اب تک ہماری جیلی بھی اچھی طرح سیٹ ہو چکی تھی، اس لیے میں نے اسے نائف کی مدد سے چھوٹے چھوٹے کیوبز میں کٹ کر لیا اور سارے جیلی کیوبز دودھ اور ساگو کے مکسچر میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیا۔ بس اس طرح ہماری مزیدار، ٹھنڈی اور انرجی سے بھرپور ساگو جیلی ڈرنک افطار کے لیے بالکل تیار ہے۔ آپ بھی اس آسان ریسپی کو ضرور ٹرائی کریں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ اس کا مزہ لیں۔ اگر آپ کو میری یہ ریسپی پسند آئے تو ویڈیو کو لائک کریں، شیئر کریں اور میرے چینل Zaika and Care کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے گا۔ #sagojellydrink #sagojuice #ramzanspecial #iftardrink #zaikaandcare