У нас вы можете посмотреть бесплатно Fitna e Qadianiat || فتنہ قادیانیت или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
﴿ما كانَ مُحَمَّدٌ أَبا أَحَدٍ مِن رِجالِكُم وَلـٰكِن رَسولَ اللَّـهِ وَخاتَمَ النَّبِيّينَ ۗ وَكانَ اللَّـهُ بِكُلِّ شَيءٍ عَليمًا﴾(الاحزاب : آیت 40: پارہ 22) ترجمہ : (لوگو) محمدﷺتمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے، اور اللہ تعالی ہر چیز کو(بخوبی) جاننے والاہے ۔ مفہوم :نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آخری نبی بنا کر بھیجا گیا ۔ اس کے بعد نبوت ، وحی ، جبرائیل کے آنے کا سلسلہ ختم ہو گیا۔ تمہیدی باتیں :اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ دین مکمل ہو گیا ہے ۔ لہٰذا ہمارے لیے ضروری ہےکہ ہم دین اسلام پر ہی عمل کریں اور اسی پر چل کر ہمیں راہ نجات مل سکتی ہے ۔ سر زمین پاکستان میں آج فتنہ قادیانیت جو مرزا غلام احمد قادیانی کا پیداکردہ ہے ۔ اس کے عقائد و نظریات کو سمجھیں اور اس جھوٹے نبوت کے مدعی کو جوانگریز کا خود ساختہ ہے ۔ اور ایسی صفات ، اخلاق و کردار ، عقائد و نظریات ، انبیاء ورسل اور خدا تعالیٰ کی گستاخیاں کرنے والے جھوٹے نبی کودنیا کے سامنے بے نقاب کریں ۔ تاکہ مسلمان ان کی ساز شوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ عقیدہ ختم نبوت خاص کر موجودہ دور میں اتنی اہمیت کا حامل ہوچکا ہے کہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ختم نبوت کی چوکھٹ کی حفاظت کے لیے میدان عمل میں اتر آئے ۔ ورنہ یہ جھوٹی نبوت کے مدعی اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو مسخ کر کے نہ صرف اس پر قبضہ جمالیں گے بلکہ تمام مسلمانوں کے ایمان کو خریدنے کی مذموم کوشش میں کامیاب ہو جائیں گے۔ عصر حاضر میں ملک پاکستان میں خاص طورپرفتنہ قادیانیت اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ملک پاکستان جس کو ''لااله الا الله محمد رسول الله'' کے نام پر حاصل کیا گیاتھا ۔ آج اندر سے پوری طرح اس فتنے کی گرفت میں آچکا ہے اور تمام تر ا داروں اور محکموں میں یہ اپنی جڑیں اتنی مضبوط کر چکا ہے جس کو آندھیاں تو کیا بڑے بڑے طوفان بھی اکھیڑنے کی جرأت نہیں کر سکتے ۔ یہ صرف مسلمانوں کی بے حسی اور غفلت کا نتیجہ ہے کہ ملک پاکستان میں گروہ قادیانیت (فتنہ قادیانیت )اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ قدرت کا یہ قانون ہے کہ جس نے بھی جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا اس کی سرکوبی کے لیے مسلمان ماؤں نے اپنے لخت جگروں کو میدان میں اتارا ۔ اور کئی ایک نےشہادت بھی پائی ۔ جیسے مسیلمہ کذاب کی سرکوبی کے لئے حضرت ابوبکر صدیق نے تین لشکر روانہ کیے جن میں سےدو کو مسیلمہ کذاب نے ( جوکہ 40000کا لشکر لیکر آیاتھا ) شکست دی ۔ او رتیسرے لشکر کو جب حضرت ابو بکر نے روانہ کیا جس میں 1200مسلمان حفاظ کو شہید کر دیا گیا ۔ آخر کار کامیابی اور فتح مسلمانوں کا مقدر بنی ۔ یہ تاریخ اسلام کا بڑاہی کٹھن واقع ہے ۔ اسی طرح ''اسود عنسی '' اور دیگر جھوٹے نبوت کے مدعیان آتے گئے جن میں ایک مرزا قادیانی تھا ۔ جس کو انگریز نے نبوت اور مسیح ہونے کا دعویٰ کرنے پر تیار کیا ۔ اور کئی حدتک وہ اپنے مشن میں کامیاب ہو گیا ۔ اس فتنے کی سرکوبی کے لئے ہر مکتبہ فکر کے علماء نے اپنی زندگیاں وقف کر دیں اور حتی الامکان کوشش کرکے تحریر و تقریر کے ذریعے ان کا بھیانک چہرہ لوگوں کے سامنے ظاہر کیا ۔ اور اسی تناظر میں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں محترم جناب ذوالفقار علی بھٹو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو جنہوں نے بغیرکسی دباؤ کے فتنہ قادیانیت کو روکنے کےلئے پارلیمنٹ میں قرار داد منظور کر وا کر قادیانیوں کو نہ صرف کافر قرار دیا بلکہ ان پر شعائر اسلام کو استعمال کرنے پر پابندی لگادی ۔ کہ کوئی قادیانی خود کو نہ مسلمان کہلوا سکتا ہے اور نہ السلام علیکم کہہ سکتا ہے اور نہ اپنے شادی کارڈ پر ''بسم اللہ '' لکھواسکتا ہے وغیرہ ۔ #mirzaMasroorQadyani #Qadyaniat