У нас вы можете посмотреть бесплатно HERA-KDDP Scholarship KUST Hangu Campus или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
پریس ریلیز کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام سب پراجیکٹ: ہنگو ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ تاریخ:۔ 27 نومبر 2025 محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خیبرپختونخوا کے زیر نگرانی آئل اینڈ گیس رائلٹی فنڈز پر قائم کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام کے مالی تعاون سے، ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے زیرنگرانی سکلز اینڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت 40 سے زائد طلباء و طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم این اے یوسف خان تھے۔ اس موقع پر ہنگو ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے ڈسٹرکٹ ایمپلیمینٹیشن منیجر میر مصلح الدین، پراجیکٹ سٹاف، ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندگان، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تربیتی پروگرام کے تحت ای کامرس اور موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ کے ضلع ہنگو کے پینتالیس طلباء و طالبات نے کورسز مکمل کیے۔ اس کے علاوہ چائینیز کورس بھی کوہاٹ یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مین کیمپس میں مکمل کر چکے ہیں اور ہنگو کیمپس میں کورسز مکمل کرنے والے طلباء و طالبات فارغ التحصیل ہوئے، جنہیں مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانان نے سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔ ایم این اے یوسف خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں سکلز ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، اور یہی مہارتیں نوجوانوں کو خود مختاری اور ملک و قوم کی خدمت کے قابل بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے نئی نسل کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے ایک بہتر معاشرے کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمپلیمینٹیشن منیجر میر مصلح الدین نے کہا کہ ہنگو ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ نہ صرف انفراسٹرکچر اور زرعی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے بلکہ باصلاحیت نوجوانوں کی معاونت کرکے انہیں اپنے خاندان کا سہارا بننے کے قابل بھی بنا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل طلباء و طالبات نے پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کے تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کرکے خوب داد سمیٹی۔ جاری کردہ: فہد شبیر خٹک میڈیا کوآرڈینیٹر کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام