У нас вы можете посмотреть бесплатно Ramadan 2026: DIG Traffic Karachi Announces Special Traffic Management Plan или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
پریس ریلیز مورخہ: 24 فروری 2026 رمضان المبارک: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا خصوصی پلان ڈی ائی جی ٹریفک کراچی نے اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، خصوصاً افطار کے اوقات میں مؤثر ڈیوٹی پلان کے ذریعے عوام کو بروقت گھروں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ افطار سے قبل شام 4 سے ,30 6 بجے تک واٹر ٹینکرز کے سڑکوں پر داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ اہم شاہراہوں، چوراہوں اور انٹرسیکشنز پر خصوصی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ ایس ایس پیز فیلڈ میں اور ڈی ایس پیز کنٹرول روم سے نگرانی کریں گے۔ فٹ پاتھ خالی کرانے، غیر قانونی پارکنگ، ریڑھیوں اور رکشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ چنگچی رکشوں کے 26 ممنوعہ روٹس اور رمضان میں مارکیٹوں کے اندر رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی تمام موٹر سائیکل کے وھیل کو کلمپ (زنجیر) کیا جاۓ گا جس کا روبو کار کے ذریعے آئی چالان جاری کرنے کے بعد ان کلمپ کر دیا جاۓ گا۔ ٹریکس منجمنٹ انفورسمنٹ سسٹم کے تحت ایس او اور ڈی ایس پی روبو کار سسٹم کے تحت جدید ٹیبلٹس فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے موقع پر ہی ای چالان جاری کیے جائیں گے تاکہ شفاف اور مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات دیے جائیں گے اور رمضان میں شہریوں کو محفوظ، منظم اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس