У нас вы можете посмотреть бесплатно Most beautiful place of Kumrat Valley | Camping in Kumrat valley | Trout Fishing или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
After 2018, we visited again in Kumrat valley to explore the new places of this wonderful valley. On first day, we selected the most beautiful place for camping. We spend whole day after visiting the Kumrat Waterfal. جیسے جیسے ہم تھل کی طرف بڑھ رہے تھے، دوستوں کی تنقید بھی بڑھ رہی تھی، اگرچہ شروع میں یہ تنقید مزاح کی حد تک تھی، لیکن بعد میں یہ تنقید اس قدر زیادہ ہو گئی، کہ کچھ دوست یہاں سے کسی دوسرے پہاڑی مقام کی طرف جانے کی باتیں کرنے لگے۔ تھل سے کمراٹ پہنچے تو کمراٹ کا وہ مقام جو تین سال قبل خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھا، بغیر منصوبہ بندی کے ہوٹلز بننے، اور صفائی کے ناقص انتظام کی بدولت ایک عجیب سا نظارہ پیش کر رہا تھا۔ اس مقام پر تھوڑی دیر کیلئے رکنا دوستوں کو مزید مایوس کر گیا۔ خیر آبشار سے پہلے کچھ خوبصورت کیمپنگ سائیٹس کا نظارہ دیکھ کر کچھ سکون نصیب ہوا۔ جیسے ہی گاڑی آبشار کے مقام پر پہنچی تو کھانے کیلئے رکے اور ساری توجہ کھانے پر مرکوز ہو گئی۔ آبشار کے مقام پر کثرت سے ہوٹل موجود ہیں اور ضرورت زندگی کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔ لیکن رش والی جگہ سے دور رہنے کی غرض سے میں نے ٹینٹس لگانے کی غرض سے ایک خوبصورت اور پر سکون مقام کا انتخاب کیا۔ اور کھانا کھانے کیلئے لوٹ آیا۔ کھانے سے فارغ ہو کر ہم اس مقام پر پہنچے تو ہم سے پہلے کوئٹہ سے آنے والے دوست اسی مقام پر ٹینٹ لگا چکے تھے۔ چنانچہ ہم نے اس مقام کے قریب ٹینٹ لگا دیئے، اور رش سے دور ایک تنہا ہوٹل میں کمرہ بھی لے لیا، تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی، کہ موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی۔ اور ہم کھلی فضا میں دریا کے کنارے چائے تیار کرنے لگے۔ چائے کے بعد آرام کی غرض سے سب دوست لیٹ گئے۔ شام کے وقت ہم نے دریا کے کنارے چہل قدمی کی، اور ٹراؤٹ مچھلی کے شکار کا مشاہدہ کرنے لگے۔ مغرب کے بعد کھانے سے فارغ ہو کر ہم ہوٹل سے کیمپنگ سائیٹ لوٹ آئے، اور آگ جلا کر محفل جما دی۔ اور رات دیر گئے تک لطف اندوز ہوتے رہے۔ اس کے بعد عمیر اور میرے علاوہ سبھی دوست ہوٹل لوٹ گئے۔ اور ہم نے رات اپنے ٹینٹس میں گزارنے کا طے کیا۔ پرسکون نیند کے بعد صبح کے حسین مناظر سے محظوظ ہوتے رہے۔ ناشتے کے بعد ہم نے ارد گرد کی دیگر خوبصورت اور پرسکون کیمپنگ سائیٹس وزٹ کیں۔ اور کچھ وقت وہاں گزارا۔ یوں اس سحر انگیز وادی کے سحر انگیز مناظر دیکھنے کے بعد ہم سب پھر سے اس وادی کے دلدادہ ہو گئے۔ المختصر کمراٹ ہو یا سوات یا دیگر پہاڑی مقامات، یہ آج بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔ اور یہاں ہر وقت قدرت کے مختلف مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لیکن ان مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہمیں دو چیزوں کا خیال رکھنا چاہیئے، ایک یہ کہ رہنے کیلئے رش سے دور کسی مقام کا انتخاب کریں، دوسرا یہ کہ یہاں اچھا خاصہ وقت گزاریں۔ البتہ یہ بھی حقیقت ہے، کہ ان مقامات پر بہت سی جگہیں بے ہنگم تعمیرات اور صفائی کے ناقص انتظام کی بدولت اپنا قدرتی حسن کھو چکی ہیں۔ اور یوں سکون کے متلاشی انہی مقامات پر نئی جگہوں کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ نوٹ: وادی کمراٹ ایک طویل وادی ہے، یہاں ان گنت خوبصورت کیمپ سائیٹس اور میڈوز ہیں، اور دو جنگہ کے مقام پر یہ وادی دو اطراف میں منقسم ہو جاتی ہے، ایک طرف شہ زور لیک اور دوسری طرف کنڈول لیکس ہیں۔ دونوں اطراف کے علاقے ابھی بھی اپنی خالص شکل میں موجود ہیں۔ اگلی ویڈیوز میں آپ ان علاقوں کے قدرتی حسن کا مشاہدہ کر سکیں گے۔ #KumratValley For more detail visit our group pages / stoneageroamers http://www.stoneageroamers.com/ / stoneageroamers or visit my personal profile / emhexplorer / emhexplorer #TrekkingInPakistan #HikingTours #TrekkingActivities #CampingTours #CampingActivites #Travelvlog #WalkwithNature #HikewithEmhExplorer #DiscoverWildlife #DiscoverPakistan #DiscoverNewDestinations #DiscoverNewPlaces #OffroadBeautyofPakistan #WildLife #Hiking #Explore #Nature #Travel #NangaParbat #Climbing #MountainPasses #Waterfalls #UnexploredPakistan #BeautyofPakistan #MostBeautifulPlacesofPakistan #SoloCamping #Solohike #SoloCamping #SoloWalk #Solotravel #Hitchhiking #SoloTrekking #Explore #Exploremore #Roads #ExplorePakistan #EmhExplorer #KumratValley #SwatValley #KashmirValley #GilgitBaltistan #Hunza #Rakaposhi #Trekking #photography #Punjab #Lahore #Photoftheday #videooftheday #travelbeautifulPakistan #DiscoverUnexploredRegions #K2pakistan #NangaParbat #GlaciersofPakistan #Snowcamping #NeelamValley #NaltarValley #GhizerValley #KashmirkiSair #Mountaineering #K2Summit #BroadPeak #Gasherbrum #RatiGaliLake #Baltistan #Campsie #ChitralValley #UpperDir Hikingvlog #Trekkingvlog #FruitsofPakistan #SurvivalTechniques #CampingSurvival #Solohiker #Wldlens #Wilderness #WinterCamping #WinterHiking #AeriealView #4kvideos #Dronephotography #Mostbeautifulplaces #TopDestinations #Travelworld #WorldTours #WorlTourisim #Entertainment #songsofNature #SoundsofNature #Sky #Beautifulviews #Valleys #LakesofPakistan #Lakes #BestPlaces