У нас вы можете посмотреть бесплатно یوم حکیم انقلاب! طبی سیمینار! حکیم فیاض احمد چوہان.19 نومبر 2023 или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
طب صابر کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ یوم حکیم انقلاب کے موقع پر ایک طبی سیمینار بعنوان حفظانِ صحت اور امراض کا غذا سے علاج 19 نومبر 2023 کو ملتان ٹی ہاوس میں منعقد ہوا. جس کی صدارت حکیم شفیع طالب قادری صاحب نے کی. اور مہمانان خصوصی حضرت مولانا محمد ناصرالدین خاکوانی صاحب اور پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان صاحب تھے. ؛ طبی سیمینار میں علاج بالغذا کے موضوع پر مقررین نے لیکچرز دیے، سیمینار میں ملک بھر سے ماہر حکماء نے شرکت کی، خصوصی طور پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ فوڈ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر صاحب کا لیکچر جدید ترین معلومات سے بھرپور تھا انہوں نے حکماء اور اطباء کو جدید علوم سے استفادہ کرنے اور تحقیق کے فروغ پہ قائل و مائل کیا اور طبی ماہرین کو فوڈ سائینسز کے ماہرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی ، اطباء کرام نے بھی شرکاء کو اپنے تجربات سے مستفید کیا خصوصی طور پر حکیم خالد محمود صاحب ، حکیم فیاض چوہان صاحب اور حکیم ظفر اللہ انبالوی صاحب و دیگر مقررین کے لیکچرز قابل ذکر ہیں، مریضوں کے لیے ماہر نباض اور حاذق حکماء پہ مشتمل طبی بورڈ نے فری کیمپ بھی لگایا جس میں تقریباً 200 کے قریب مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات اور غذائی چارٹ فراہم کیے گئے. سیمینار میں طبی کتب اور جڑی بوٹیوں کے نمائشی سٹال بھی لگائے گئے، طب کے فروغ کے لئے طب صابر کونسل پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف اور لائقِ تحسین ہیں دوا کی بجائے علاج بالغدا کو ترجیح دینے سے ہم بیماروں پہ قابو پا سکتے ہیں انگریزی ادویات کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ہمیں فطری طریقہ علاج اپنانا ہوگا لیکن طب قدیم کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کی بھی ضرورت ہے، کمزور معیشت میں طبی علاج کسی نعمت سے کم نہیں ایسے سیمینار طب میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہترین معلومات اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں