У нас вы можете посмотреть бесплатно موسیٰ خیل ۔ ڈپٹی کمشنر کا این جی اوز کے ساتھ اہم اجلاس: ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت:- или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
موسیٰ خیل۔ ( 26 دسمبر 2025): ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبد الرزاق خجک کی زیرِ صدارت این جی اوز کے ضلعی سربراہان کا جائزہ اجلاس: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبد الرزاق خجک کی زیرِ صدارت ضلع میں سرگرم تمام غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے ضلعی سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف این جی اوز کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں، سماجی خدمات اور فلاحی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران تمام تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے جاری اور مکمل شدہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق خجک نے کہا کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام فلاحی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کر رہی ہے تاکہ ان کے ثمرات براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔ تمام تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن (Coordination) کو مزید بہتر بنائیں، کام میں شفافیت کو یقینی بنائیں اور اپنی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل پیش نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے والی تنظیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ایڈمن