У нас вы можете посмотреть бесплатно دوحہ: ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ رانا عرفان نے بھی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں 43 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو باآسانی 0-4 کے فریمز سے شکست دے کر لگا تار دوسری فتح اپنے نام کی۔ ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 16-102، 44-76، 07-73 اور 0-100 رہا، انہوں نے 56 کا عمدہ بریک بھی کھیلا۔ قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے تائیوان کے لین شو ہنگ کو 1-4 سے ہرا دیا۔ ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 01-68، 18-83، 62-32، 26-79 اور 10-79 رہا۔ چیمپئن شپ میں 43 کھلاڑیوں کو 11 گروپس میں تقسیم کیا گیا، راؤنڈ میچز کے بعد ہر گروپ سے دو کیوئسٹ لاسٹ 22 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ راؤنڈ رابن کے بعد بہترین گروپس کے فاتح پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے اور دیگر 12 کھلاڑی لاسٹ 22 کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ #UrduNews,#EasyUrdu,#PDMS,#PakData,#ایشین_اسنوکر_چیمپئن_شپ,#رانا_عرفان,#دوحہ