У нас вы можете посмотреть бесплатно بی آئی ایس پی ہیڈ کواٹرز میں یونیسیف کے تعاون سے (ECD) کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ، لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (L&D)، نے یونیسیف کے تعاون سے Early Childhood Development (ECD) کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ آگاہی سیشن کا مقصد بچوں کی بنیادی نشوونما سے متعلق شعور کے فروغ ، والدین کے کردار اور بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے عملی اقدامات پر روشنی ڈالنا تھا۔ یونیسیف کی ماہر ڈاکٹر صبا شجاع نے بچوں کی ابتدائی نشوونما کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تربیتی معلومات فراہم کیں۔ سیشن کے آغاز میں بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل (سی سی ٹی/این ایس ای آر)، ڈاکٹر عاصم اعجاز نے اپنے ابتدائی کلمات میں ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے میں بینظیر نشوونما پروگرام کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کی ابتدائی نشوونما کے حوالے سے اس آگاہی سیشن کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے ماں اور بچے کی صحت و غذائیت کے لیے بی آئی ایس پی کے اقدامات میں یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کو سراہا۔ آگاہی سیشن میں بی آئی ایس پی ملازمین، بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موضوع پر بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ #BenazirIncomeSupportProgramme #BISP #EarlyChildhoodDevelopment #ECD #BenazirNashonuma #UNICEF #LearningAndDevelopment #ChildHealth #MaternalHealth #Nutrition #WomenEmpowerment