У нас вы можете посмотреть бесплатно Aftar Dastarkhwan или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
#ramadan #dastarkhowan #kohat فاطمہ بنت عبدالرحیم ویلفیئر آرگنائزیشن کی انسان دوستی کی روشن مثال الحَمْدُ ِلله مسافرو کیلٸے دوسرے دسترخوان ٹنل ٹولازہ کے ساتھ انتظام کیا گیا کوہاٹ: انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار فاطمہ بنت عبدالرحیم ویلفیئر آرگنائزیشن کا قیام سن 2020 میں عمل میں لایا گیا، اور تب سے یہ فلاحی ادارہ مسلسل دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ ہر سال ماہِ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کوہاٹ پشاور روڈ کے کنارے ایک طویل اور خوبصورت دسترخوان سجایا جاتا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد افطار سے مستفید ہوتے ہیں۔ یہ دسترخوان صرف ایک افطاری نہیں بلکہ محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کی عملی تصویر ہے۔ مسافر جو سفر کی تھکن سے نڈھال ہوتے ہیں، یتیم بچے جو سہارے کے منتظر ہوتے ہیں، اسیروں کے لواحقین، مزدور پیشہ افراد اور دیگر مستحقین یہاں باعزت طریقے سے افطار کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس دسترخوان کا مقصد صرف کھانا فراہم کرنا نہیں بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ مقامی مخیر حضرات بھی بڑھ چڑھ کر تعاون کرتے ہیں جس کی بدولت یہ سلسلہ ہر سال مزید وسعت اختیار کر رہا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں معاشرتی ہم آہنگی کو مضبوط بناتی ہیں اور ضرورت مند افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لاتی ہیں۔ فاطمہ بنت عبدالرحیم ویلفیئر آرگنائزیشن کا یہ اقدام بلاشبہ ایک قابلِ تقلید مثال ہے جو انسانیت کی خدمت کے سنہری اصولوں کو اجاگر کرتا. رابطہ معلومات 📞 صدر: عبدالرحیم – 03340190199 💳 عطیات کے لیے: Easypaisa: 0333-9334765 JazzCash: 0334-0190199