У нас вы можете посмотреть бесплатно Eid ul Fitr 2025 или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
حضور کی خطبہ عید میں پاکستا ن کے احمدیوں اور امت مسلمل کے لئے دعاوں کی تحریک : دعائیں بھی کرتے رہیں اللہ تعالی تمام احمدیوں کو اپنے فضلوں کی چادر میں لپیٹ لے بہت سی جگہوں پر بہت سے مجبور ہیں احمدی ہیں جو قانون کی گرفت میں ہیں بلا وجہ، نام نہاد قانون کی گرفت میں ،جیسا کہ پاکستان میں۔ جو مذہبی آزادی سے عیدیں بھی نہیں پڑھ سکتے ان کو اللہ تعالی موقع مہیا فرمائے وہ حقیقی عید منانے والے ہوں۔ جہاں اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کر کے اپنے آپ کو خدا کے قریب لانے والے ہوں وہاں ظاہری خوشیاں بھی بنانے والے ہوں ۔اور آزادی سے اللہ تعالی کی عبادت کا حق ادا کرنے والے بھی ہوں ایک دوسرے کا حق ادا کرنے والے، اللہ تعالی کے فضل کو جذب کرنے والے بھی ہوں ان کی مشکلات اللہ تعالی جلد دور فرمائے۔آج کے دن بھی عید پڑھنے کی وجہ سے ان پر خوف کی حالت ہے۔ بڑی خوف کی حالت میں انہوں نے عید پڑھی ہے اور وقت بدل بدل کےپڑھی، جگہیں بدل بدل کے پڑھی۔ اپنی مرکزی مساجد میں نہیں پڑھ سکے مختلف جگہوں پہ بعض جگہ پڑھنی پڑی۔ کراچی میں اور بعض جگہوں پہ نمازوں سے بھی روکا ان کو پولیس نے اور انتظامیہ نے اور مسجد پر مخالفین نے حملے بھی کیے اس پر بجائے اس کے مخالفین کو روکتے ہماری مسجدوں پر انہوں نے تالے لگا دیے اللہ تعالی جلدان مخالفین کی پکڑ کے بھی سامان کرے بیمار بھائیوں کے لیے دعا کریں اللہ تعالی ان کو صحت دے اللہ تعالی ان سب پر رحمتو ں اور فضلوں کی بارش برسائے ۔جو کسی نہ کسی رنگ میں انسانیت کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں انسانیت کی خاطر مالی قربانی بھی دے رہے ہیں اللہ تعالی ان پر رحم فرمائے فضل فرمائے جماعت کی خاطر مالی قربانی دے رہے ہیں اشاعت اسلام کے لیے مالی قربانی دے رہے ہیں اللہ تعالی ان سب کو بے انتہا نوازے شہداء کے بچوں کے لیے بھی دعا کریں اللہ تعالی ان کے ایمان کو مضبوط رکھے اور ان کے بڑوں کی قربانیوں کے انعامات ان کو ملتے رہیں اللہ تعالی اسی طرح واقف زندگی کو بھی اپنے فضل سے نوازتا رہے ان کے لیے بھی دعا کریں اللہ تعالی ان کا وقف قبول فرمائے ان کو حقیقی معنوں میں وقف زندگی کرنے کی توفیق عطا فرمائے عمومی طور پر امت مسلمہ کے لیے دعائیں کریں آج کل ان پر بڑے سختی کے دن ہیں اور دجالی جو قوتیں جو ہیں وہ پورا زور لگا رہی ہیں ان کو نقصان پہنچانے کے لیے لیکن مسلمان بھی اپنے ایمان میں کمزور ہیں وہ بھی نظر آرہا ہے وہ ایمان میں اتنا قوی ہو جائیں اور اللہ تعالی کی طرف جانے والے ہوں کہ ان دجالی طاقتوں کے چنگل سے بچ سکیں تبھی کو فائدہ ہوگا کہ اپنے ایمانوں کو مضبوط کریں اللہ تعالی مسلمانوں کو بھی عقل دے اور سمجھ دے کہ لوگ بھی اس بات کو سمجھیں اور حقیقت میں اللہ تعالی کا دامن پکڑنے کی کوشش کریں اس زمانے میں اللہ تعالی نے جو مسیح موعود کو بھیجا ہے اس کو ماننے کی بھی ان کو توفیق ملے تاکہ وہ بھی حقیقی خوشیاں منا سکیں اسیران راہ مولا کے لیے دعا کریں اللہ تعالی جلد ان کی رہائی کے سامان عطا فرمائے اور دشمن ان کی خوشیاں ختم کرنے کی جو کوشش میں ہے اللہ تعالی دشمن کو مخالفین کو خائب و خاسر کرئے اور ہمیں حقیقی معنوں میں اپنی رحمتوں اور فضلوں سے نوازتا چلا جائے تاکہ ہم اس کو حقیقی عید کی خوشیاں منانے والے ہوں (آمین) • A Blessed Eid with Beloved Huzoor (ab... • Beloved Huzoor (aba) Praying at the S...