У нас вы можете посмотреть бесплатно Jamiat Tulba talba E Islam District Matiari Majlis E Amila Visited All Units of District Matiari или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
رپورٹ برائے دورۂ یونٹس جمعیت طلباء اسلام ضلع مٹیاری الحمدللہ آج بتاریخ 05 فروری 2026ء، بروز جمعرات کو جمعیت طلباء اسلام ضلع مٹیاری کے مختلف یونٹس کا تنظیمی دورہ کیا گیا۔ اس دورے میں صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع مٹیاری محمد عمر بلوچ صاحب، سیکرٹری جنرل محمد ہارون بلوچ صاحب اور پریس سیکرٹری سیف اللہ میمن نے خصوصی شرکت کی، جبکہ سابق صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع مٹیاری محمد شعیب منگریو صاحب بھی ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران مختلف یونٹس کے مجلسِ عمومی کے اجلاسوں میں حاضری دی گئی اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یونٹس کی تفصیل درج ذیل ہے: یونٹ خیبر — صبح 10:00 بجے یونٹ حیدر کرار، سومر چنڈ — دوپہر 12:00 بجے یونٹ عبدالغفور قاسمی، چھنڈن موری — دوپہر 02:00 بجے تمام یونٹس سے تنظیمی کارگزاری تحریری و تقریری صورت میں حاصل کی گئی، جبکہ مختلف متبادل خیالات اور تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر محمد شعیب منگریو صاحب نے خصوصی خطاب کیا، جس میں انہوں نے جمعیت طلباء اسلام کے اغراض و مقاصد پر مدلل اور جامع گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کو تنظیمی استحکام، فکری پختگی اور عملی جدوجہد پر زور دیا۔ آخر میں ذمہ دارانِ یونٹس کی کاوشوں کو سراہا گیا اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ جاری کردہ: سیف اللہ میمن پریس سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام ضلع مٹیاری