У нас вы можете посмотреть бесплатно عقل Intellect. Reason کیا ہے؟ علم کلام،فلسفہ،سائنس،تصوف، اصول فقہ، شیعہ فقہ وکلام, Dr Zahid Mughal или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Intellect. Reason Religion, philosophy, science, various Islamic schools of thought, Western tradition from Devmala to the age of science. Guest: Professor Dr. Muhammad Zahid Siddique Mughal, specialist in theology, Sufism, philosophy, philosophy of science, philosophy, metaphysics, economics and western studies. عقل Intellect. Reason مذہب، فلسفہ،سائنس، مختلف اسلامی مکاتب فکر ، مغربی روایت دیومالا سے عہد سائنس تک۔ مہمان: علم کلام، تصوف،فلسفہ، فلسفہ سائنس،تصور علم، مابعد الطبیعیات، معاشیات اور مغربیات میں متخصص پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد صدیق مغل جناب شگری صاحب کا اصرار تھا کہ "عقل اور اسلام" کے موضوع پر میرے ساتھ ایک پروگرام ریکارڈ کرانا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ شگری صاحب سوالات قائم کرنے میں خاصی مہارت رکھتے ہیں۔ آج شام ان کے ساتھ تقریبا تین گھنٹے سے زائد طویل آن لائن نشست ہوئی جس میں درج ذیل سوالات زیر بحث آئے (آخر میں ان کے بعض سوالات امام غزالی سے متعلق تھے لیکن انہیں پھر کسی فرصت کے لئے اٹھا رکھا گیا ہے)۔ امید ہے پروگرام ضروری ایڈیٹنگ کے بعد کل رات تک میسر ہوجائے گا۔ سوال نمبر 1: کیا عقل پر بحث یا گفتگو کی ضرورت ہے؟ کیا اس حوالے سے اہل علم میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے؟ یعنی کیا عقل کی تعریف، حقیقت، حدود اور دائرہ کار بدیہیات میں سے ہے؟ سوال نمبر ۲: عقل کی تعریف کیا ہے؟ کیا ایسی کوئی تعریف ہے جس پر تمام انسانوں کا یا کم از کم فلاسفہ کا اتفاق ہو؟ انسان میں ایسی کیا صلاحیت ہے جس کو عقل سے تعبیر کیا جاتا ہے؟ سوال نمبر ۳: کیا عقل انسان کے تمام بڑے اور بنیادی سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ عالم شہود اور عالم غیب سے متعلق سوالات۔ کیا ان سوالات کا مکمل جواب دے سکتی ہے یا پھر صرف اشارات تک محدود رہتی ہے؟ کیا عقل خود مختار ہوتی ہے؟ سوال نمبر ۴: کیا مغربی تہذیب میں عہد دیومالا، عہد فلسفہ اور عہد سائنس میں عقل کی تعریف اور حقیقت ایک ہی ہے؟ سوال نمبر ۵: فلسفہ میں حسیت اور عقلیت کی نزاع کیا ہے اور اس نزاع کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ مغربی تہذیب میں سائنس اور فلسفہ میں بھی نزاع رہا ہے ، اس کی کیا بنیاد تھی؟ سائنس اور فلسفہ کے تصور عقل میں کیا فرق ہے؟ سوال نمبر ۶: قرآن مجید میں عقل پر بہت زور دیا گیا ہے، آپ کے نزدیک ان آیات و احادیث میں عقل سے کیا مراد ہے؟کیا قرآن میں بیان عقل اور فلسفیانہ تصور عقل ایک ہی ہے؟ سوال نمبر ۷: کیا عقل سے خدا کے وجود یا عدم وجود دونوں کو ثابت نہیں کیا جا سکتا؟ متکلمین کا اس پر کیا موقف ہے؟ اس حوالے سےوہ کونسی جدید فکر ہے جس نے مذہب کے مقدمے پرعلم کلام کے طریقہ بحث کو نشانہ بنایا ہے؟ نیز کیا الحاد عقلی بنیاد پرقائم نہیں؟ سوال نمبر ۸: اگر خدا عقلی ہے تو پھر فلاسفہ کا تصور خدا اور وحی کا تصور خدا بالکل الگ الگ کیوں ہے؟ مسلمات عقلیہ کی روشنی میں نتیجہ یکساں نہیں ہونا چاہیے؟ سوال نمبر ۹: کیا نبی پر ایمان رکھنا عقل و علم میں شامل ہے یا اس ایمان کی کوئی علمی و عقلی بنیاد نہیں اور یہ گویا بغیر دلیل اطاعت کا نام ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ عقیدے میں عقل کا عمل دخل نہیں، اس کے بر عکس بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ علم صرف وحی میں بند ہے، اسے آپ کیسے دیکھتے ہیں؟ سوال نمبر ۱۰: خدا کا وجود و صفات اگر عقل سے معلوم ہو جاتی ہیں تو پھر نبی کی کیا ضرورت رہی؟ سوال نمبر ۱۱: مسلم علم کلام میں مسئلہ خیر و شر میں عقل کی بحث ملتی ہے، حسن و قبح کے عقلی ہونے سے کیا مراد ہے؟ کیا اس معاملے میں معتزلہ، اشاعرہ، ماتریدیہ، محدثین یا حنابلہ اور امامیہ میں اتفاق پایا جاتا ہے؟ کیا خیر و شر سبجیکٹیو تصورات ہیں یا آبجیکٹیو؟ سوال نمبر ۱۲: مسلمات عقلیہ سے کیا مراد ہے؟ مسلمات عقلیہ اور بدیہیات، فطرت، دین فطرت و عقل میں کیا فرق ہے؟ سوال نمبر ۱۳: مسلمانوں میں عقل و نقل کے تعلق سے متعلق جو مباحث ہیں اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہے؟ سوال نمبر ۱۴: حضرات صوفیاء کا تصور عقل کیا ہے؟ کیا یہ حضرات عقل دشمن ہیں؟ متکلمین اور صوفیاء کے تصور عقل میں کیا فرق ہے؟ سوال نمبر ۱۵: محدثین کا کیا موقف تھا؟ متکلمین اور محدثین میں شدید نزاع رہا ہے، اس کے پیچھے کیا مسائل ہیں؟ سوال نمبر ۱۶: قیاس اہلسنت کے ہاں اور عقل اہل تشیع اصولی کے ہاں مصدر شریعت ہے، کیا یہ دونوں ایک چیز کے دو نام ہے یا پھر الگ الگ، ان دونوں میں کیا فرق ہے؟ سوال نمبر ۱۷: احکام کی علتییں عقل سے بیان کی جاتی ہیں، کیا آپ اس سے متفق ہیں؟ مقاصد شریعت کے نام پر عقل نے جو نتائج دیے ہیں کیا وہ درست ہیں؟