У нас вы можете посмотреть бесплатно Ghalo o Tafveez ki Haqiqat или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. ایمان و عقائد. وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَآ إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَّقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ “ (فُصِّلَت41: آیَت 33) ” ” اور اس شخص سے بِہْتَر بات کس کی ہو گی جو اللہ کی طرف بُلائے اور نیک عَمَل بجا لائے اور کہے کہ میں مسلمانوں (خدا کے فَرْماں بَرْ دار بندوں) میں سے ہوں “ (فُصِّلَت41: آیَت 33) سلامٌ علیکم! اسلام ہی ایسا دین ہے جو خدا کے نزدیک سچا و خالص اور قابل قبول دین ہے اور اسلام میں ایمان و عمل کی اہمیت کے لیے یہی کافی ہے کہ اللہ کا اَہل ایمان سے ان کی نصرت ، دِفاع اورنَجات کا وعدہ (الرُوم:47؛الحَج:28؛یُونُس:103) اور اُخروی کامیابی کا دارو مدار مستقل ایمان اورعمل صالح پر ” إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا “ (فُصِّلَت:30؛البَقرہ:25) علم الکلام اور عقائد حقہ کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے کوشش و سعی کی ہے کہ اسلام کے مستند و معتبر منابع و ماخذ سے مدلل و محقق طرز و روش اپناتے ہوئے افراط و تفریط سے دامن بچا کر یعنی راہ اعتدال اختیار کرتےہوئے ایمانیات و اصول دین کو پیش کیا جائے جومکمل تحقیق و حقائق پر مبنی ہو۔ چونکہ دین اور بِالْخُصُوص اُصُول ِدین کا معاملہ بڑا نازُک ہے (یُوسُف:106) اور اُصُول ِعقائد میں معمولی سی لَغْزِش انسان کو ابدی ہلاکت کا شکار اور آتش ِ جہنم کا ایندھن بنا کر رکھ دیتی ہے (التَوبہ:17؛الِنساء:48) اس لیےضرورت اور سخت ضرورت اس امر کی تھی کہ ایک ایسا پلٹ فارم اورفورم مہیا کیا جائے جہاں عقائد و اُصُول ِ دین کا جامع خلاصہ ، وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ، ہر فرد کی اسلامی و ایمانی ضرورت کو مد نظر رکھ کر مختصر نکات کی صورت میں قرآن و احادیث کی روشنی میں پیش کیا جائے جو کہ ایک عام و سادہ مسلمان سے لے کر ایک سکالر و مفتی تک سب کی بنیادی ضرورت پر مشتمل ہو۔ لہذا اس ضرورت کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ اُ صُول ِ دین کو نکات کی صورت میں مختصر مگر جامع پرزنٹیشن کے طرز اسلوب پر پیش کیا جا ئے۔