У нас вы можете посмотреть бесплатно Lovely Salam by Mahir-ul-Qadri | Salam Us Par Keh Jis Ne Bekasoon Ki Dastgiri Ki | Voice: Najeeb Naz или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Beautiful salam: Salam us par keh jis ne bekasoon ki dastgiri ki.Poet: Mahir-ul-Qadri Voice: Najeeb ur Rehman Naz سلام اس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی سلام اس پرکہ اسرار محبت جس نے سکھلائے سلام اس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے سلام اس پر کہ جس نے خوں کے پیاسوں کو قبائیں دیں سلام اس پر کہ جس نے گالیاں سن کر دعائیں دیں سلام اس پر کہ دشمن کو حیات جاوداں دے دی سلام اس پر، ابو سفیان کو جس نے اماں دے دی سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں سلام اس پر، ہوا مجروح جو بازار طائف میں سلام اس پر، وطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے سلام اس پر کہ گھر والے بھی جس سے جنگ کرتے تھے سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا سلام اس پر جو سچائی کی خاطر دکھ اٹھاتا تھا سلام اس پر، جو بھوکا رہ کے اوروں کو کھلاتا تھا سلام اس پر، جو امت کے لئے راتوں کو روتا تھا سلام اس پر، جو فرش خاک پر جاڑے میں سوتا تھا سلام اس پر جو دنیا کے لئے رحمت ہی رحمت ہے سلام اس پر کہ جس کی ذات فخر آدمیت ہے سلام اس پر کہ جس نے جھولیاں بھردیں فقیروں کی سلام اس پر کہ مشکیں کھول دیں جس نے اسیروں کی سلام اس پر کہ جس کی چاند تاروں نے گواہ دی سلام اس پر کہ جس کی سنگ پاروں نے گواہی دی سلام اس پر کہ جس نے زندگی کا راز سمجھایا سلام اس پر کہ جو خود بدر کے میدان میں آیا سلام اس پر کہ جس کا نام لیکر اس کے شیدائی الٹ دیتے ہیں تخت قیصریت، اوج دارائی سلام اس پر کہ جس کے نام لیوا ہر زمانے میں بڑھادیتے ہیں ٹکڑا، سرفروشی کے فسانے میں سلام اس ذات پر، جس کے پریشاں حال دیوانے سناسکتے ہیں اب بھی خالد و حیدر کے افسانے درود اس پر کہ جس کی بزم میں قسمت نہیں سوتی درود اس پر کہ جس کے ذکر سے سیری نہیں ہوتی درود اس پر کہ جس کے تذکرے ہیں پاک بازوں میں درود اس پر کہ جس کا نام لیتے ہیں نمازوں میں درود اس پر، جسے شمع شبستان ازل کہئے درود اس ذات پر، فخرِ بنی آدم جسے کہئے کلام: جناب ماہر القادری آواز و پیشکش: نجیب الرحمٰن ناز #najeebnaz #naat #naatshareef #naatshrif #salam #nasheed