У нас вы можете посмотреть бесплатно لٹکوہ روڈ ۔ شاہ سلیم روڈ۔ چترال-گرم چشمہ روڈ или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
"لوٹکوہ روڈ، لوٹکوہ ووٹ کی باقاعدہ شروعات پاکستان کی اخری گاؤں کی اخری گھر سے خیر الدین شادانی میری پہلی منزل پاکستان کی اخری گاؤں "شاہ سلیم" تھی۔ وہاں گاؤں کے تمام مکینوں نے حلف اٹھایا اور متفقہ فیصلہ کیا کہ جو بھی سیاسی جماعت چترال تا شاہ سلیم روڈ کی تعمیر کرے گی، ہم اسی جماعت کو ووٹ دیں گے۔ بصورت دیگر، تمام آئندہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ دوسری منزل "دگڑی" (گاؤں نمبر 2) تھی۔ یہاں بھی متفقہ طور پر یہی عہد کیا گیا۔ بزرگوں اور نوجوانوں نے متفقہ طور پر کہا کہ صرف روڈ تعمیر کرنے والے کو ووٹ دیں گے۔ تیسری منزل "گبور بخ" گاؤں تھا، جو ایک بڑا علاقہ ہے۔ یہاں سبے صوبیدار (ر) اسماعیل صاحب اور دیگر معتبر شخصیات نے اپنی آواز شامل کی۔ انہوں نے بھی عہد کیا کہ ووٹ صرف اسی جماعت کا ہوگا جو چترال سے شاہ سلیم تک بلیک ٹاپنگ کرائے گی، ورنہ مکمل بائیکاٹ ہوگا۔ چوتھی منزل "میردین" گاؤں تھا۔ یہاں نوجوانوں اور بزرگوں نے ہاتھ اٹھا کر حلف لیا کہ اگر روڈ مکمل نہ ہوا تو وہ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ ایک بزرگ نے خاص طور پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم سے درخواست کی کہ روڈ کی فنڈنگ کی جائے، جیسا کہ ماضی میں جنرل مشرف اور ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔ : چترال سے شاہ سلیم تک بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر ہماری اولین اور اجتماعی ترجیح ہے۔ "لوٹکو روڈ، لوٹکو ووٹ" ہمارا عزم ہے۔ ہماری طاقت ہمارا ووٹ ہے۔ روڈ بنے گا تو ووٹ ملے گا۔ ورنہ پورا لوٹکو اگلے تمام انتخابات کا بائیکاٹ کرے گا