У нас вы можете посмотреть бесплатно Adab e Tialawat || آداب تلاوت || By QMAA || 1443/2021 или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
٭… قرآن مجید پڑھنے سے پہلے مسواک کر لیجئے کیونکہ مسواک حُروف کی صاف ادائیگی میں اور منہ کی پاکیزگی میں بہت مفیدہے ۔ ٭… تلاوت کے آغازمیں تعَوُّذ پڑھنامستحب ہے اور ابتدائے سورت میں بسم اللّٰہ سُنّت، ورنہ مستحب ۔ ٭… باوُضو، قبلہ رُو، اچھّے کپڑے پہن کر (خُوشبُو لگاکر) تلاوت کرنا مستحب ہے ۔ حضرت امام شافعی رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : عمدہ خوشبو لگانے سے عَقْل بڑھتی ہے ۔ ٭… قرآن مجید دیکھ کرپڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے کہ یہ پڑھنا بھی ہے اور دیکھنا اور ہاتھ سے چھونا بھی اور یہ سب کام عبادت ہیں ۔ ٭… قرآن مجید کو نہایت اچھّی آواز سے پڑھنا چاہیے اگر اچھّی آواز نہ ہو تو اچھّی آواز بنانے کی کو شش کرے ۔ مگر لحن کے ساتھ پڑھنا کہ حُرُوف میں کمی بیشی ہو جائے جیسے گانے والے کیا کرتے ہیں یہ ناجائز ہے بلکہ پڑھنے میں قواعدِ تجوید کی رعایت کیجئے ۔ #tajweedulquran #onlinelearnquran #tajweed ٭… قرآن مجید بلند آواز سے پڑھنا افضل ہے جب کہ کسی نمازی یا مریض یا سوتے کو ایذا نہ پہنچے ۔ ٭… غسل خانے اور نجاست کی جگہوں میں قرآن مجید پڑھنا ناجائزہے ۔ ٭… تلاوت کرتے وقت اگرکو ئی معظم دینی شخص مثلاًبادشاہِ اسلام یا عالم ِدین یا پیر یا استاد یا باپ آجائے تو تلاوت کرنے والا اس کی تعظیم کے لئے کھڑا ہو سکتا ہے ۔ ٭… قرآن مجیدکو جزدان وغلاف میں رکھنا ادب ہے صحابہ وتابعین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہم کے زمانے سے اس پر مسلمانوں کا عمل ہے ۔ ٭… قرآن کریم ختم ہونے پر دعا مانگنی چاہئے کہ اس وقت دعاقبول ہو تی ہے ۔