У нас вы можете посмотреть бесплатно بی آئی ایس پی کی کسی بھی اسکیم، بالخصوص سمز کے حصول کے لیے کوئی فیس یا رقم نہیں لی جا رہی۔ или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج لاہور میں بی آئی ایس پی کے سینٹرل ذونل آفس پنجاب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا ہے۔ اب بی آئی ایس پی کے تحت دی جانے والی مالی معاونت کو مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہِ راست مستحق خواتین کے ڈیجیٹل والٹس میں منتقل کی جائے گی، جس سے انہیں دفاتر یا مراکز کے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور وہ باآسانی اپنی مالی معاونت حاصل کر سکیں گی۔ اس مقصد کے لیے مستحق خواتین کو مفت سمز فراہم کی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے ڈیجیٹل والٹس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مفت سمز کی فراہمی کا عمل تقریباً 50 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یہ سمز بالکل مفت ہیں اور صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر اور مراکز سے ہی فراہم کی جا رہی ہیں۔ بی آئی ایس پی کا عملہ ہی ان سمز پر خواتین کے ڈیجیٹل والٹس فعال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی کسی بھی اسکیم، بالخصوص ان سمز کے حصول کے لیے کوئی فیس یا رقم نہیں لی جا رہی۔ اگر کوئی فرد اس مد میں رقم وصول کرے یا کسی بھی قسم کی کٹوتی کرے تو مستحق خواتین فوری طور پر بی آئی ایس پی ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر رابطہ کریں۔ #BISP #RubinaKhalid #BenazirBhutto #SocialProtectionWallet #DigitalPayments #WomenEmpowerment #Transparency #FreeSIM #Lahore