У нас вы можете посмотреть бесплатно Mufti Rasheed Ahmed Ludhianvi {ترک جھاد گناہ کبیرہ} или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانویؒ دار العلوم دیوبند کے ممتاز فضلاءمیں سے تھے، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمدؒ مدنی کے شاگرد تھے اور میرے والد محترم مفتی احتشام الحق حضروی صاحب کے پیر و مرشد تھے حضرت مفتی صاحبؒ فقہ و افتاءکے شعبہ میں بلند پایہ استاذ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر اور تجربہ کار روحانی مربی بھی تھے اور وہ اپنے تلامذہ کے تعلیمی معیار پر نظر رکھنے کے علاوہ ان کی اخلاقی اور روحانی تربیت کا اہتمام بھی کرتے تھے۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کا تربیت کا نظام بہت سخت تھا، وہ اپنے مرید کی دینی یا دنیاوی وجاہت کا لحاظ رکھے بغیر اور اس کی رعایت کرنے کی بجائے تربیت کے قواعد وضوابط کی پابندی پر زیادہ توجہ دیتے تھے۔ اسی طرح کی جھلک حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانویؒ کے نظام تربیت میں بھی نظر آتی تھی۔ مفتی صاحب مرحوم نے جس جرأت و حوصلہ کے ساتھ جہاد افغانستان کو سپورٹ کیا، مجاہدین کی سرپرستی اور پشت پناہی کی، طالبان کی اسلامی حکومت کی حمایت و امداد کا اہتمام کیا اور علماء اور دینی حلقوں کو حق کی حمایت کی طرف متوجہ کرنے میں مسلسل محنت کی، اس نے خیر القرون کے مجاہد علماء کرام کی یاد تازہ کر دی۔ اور ان کے قائم کردہ ’’الرشید ٹرسٹ‘‘ نے رفاہی میدان میں نمایاں کارنامے سرانجام دیے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہمارے دینی حلقوں میں دینی مدارس کی محنت اگرچہ خود ایک بہت بڑی سماجی اور تعلیمی خدمت کا درجہ رکھتی ہے، جس کا اعتراف صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی نشری تقریر میں ان الفاظ کے ساتھ کیا تھا کہ یہ دینی مدارس سب سے بڑی این جی اوز ہیں جو لاکھوں طلبہ کونہ صرف مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں بلکہ لاکھوں نادار افراد کو رہائش، خوراک اور علاج معالجہ کی سہولتیں بھی مہیا کرتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود تعلیم سے ہٹ کر دوسرے شعبوں میں سماجی خدمات کا دینی حلقوں میں جو خلا نظر آتا تھا جو غیر ملکی این جی اوز کے سماجی خدمات کے نیٹ ورک اور خاص طور پر پاکستان میں مسیحی مشنریوں کی سماجی سرگرمیوں کے پس منظر میں بہت زیادہ محسوس ہوتا تھا، اللہ تعالیٰ نے اس خلا کو پر کرنے کی خدمت حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانویؒ سے لی اور مفتی صاحب نے ’’الرشید ٹرسٹ‘‘ کے ذریعے سماجی خدمات کے ان تمام شعبوں کی طرف اصحاب خیر کی توجہ دلائی جن کا تذکرہ ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سماجی خدمات کے حوالے سے بخاری شریف کی روایت میں کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحبؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازیں اور ملک کے دیگر دینی اداروں اور شخصیات کو بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دیں، آمین یا رب العالمین۔ نوٹ 👇 حضرت اقدس کے مزید مواعظ آڈیو کی صورت میں آپکو اس چینل کی وسادت سے وقتا فوقتا ملتے رہیں گے / @muftiehtishamulhaqhazrovio2823