У нас вы можете посмотреть бесплатно Teacher Gown Cutting | School Teachers Gown Complete Tutorial (Detail in Description) или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
🌸 ٹیچرز کیپ اسٹائل گاؤن — مکمل اسٹچنگ ٹیوٹوریل السلام علیکم پیارے ناظرین! آج میں آپ کو کیپ اسٹائل ٹیچرز گاؤن بنانے کا مکمل اور آسان طریقہ بتاؤں گی، تمام پیمائشوں اور تفصیل کے ساتھ۔ یہ گاؤن خاص طور پر گرمیوں کے لحاظ سے ایکسٹرا لوز رکھا گیا ہے تاکہ پہننے میں کمفرٹیبل بھی رہے اور اسٹائلش لک بھی دے۔ 🧵 1️⃣ کپڑے کی تیاری • کل کپڑا: تقریباً 4 میٹر • پہلے کپڑا شرنک کریں۔ • اچھی طرح آئرن کریں تاکہ کٹنگ صاف آئے۔ ✂️ 2️⃣ اوپر والے حصے (کیپ) کی کٹنگ • کیپ کے لیے کپڑا: 23 انچ چوڑائی × 13 انچ لمبائی 📌 اہم بات: • ہم نے اس سائز میں دو فرنٹ کے اور دو بیک کے پیس کاٹے ہیں۔ • کیپ کو ڈبل اور گم طریقے سے سلائی کریں گے تاکہ اندر کی سلائی نظر نہ آئے اور فنشنگ نفیس ہو۔ 🔹 کٹنگ کا طریقہ • کپڑا فولڈ کریں۔ • اوپر سے 10 انچ کے فاصلے پر شولڈر کا نشان لگائیں۔ • پھر اوپر سے سات سات انچ چھوڑتے ہوئے کیپ کی کرو شیپ ڈرا کریں۔ • 12-12 انچ کے فاصلے پر نشان لگا کر کیپ کی مکمل شیپ تیار کریں۔ • ہر طرف 1 انچ مارجن سلائی کے لیے چھوڑیں۔ • تمام چار پیس اسی پیمائش سے کاٹیں۔ 👗 3️⃣ نیچے والے حصے کی تیاری (کیپ اسٹائل بیلنس کے ساتھ) • نیچے والے حصے کے لیے کل کپڑا: 3 میٹر • فرنٹ: 1.5 میٹر • بیک: 1.5 میٹر • نیچے کی مجموعی گہرائی تقریباً: 101 انچ (2.57 میٹر) ✨ اہم مرحلہ (چنٹس اور بیلنس کے لیے) 1. درمیان میں 12 انچ کی گہرائی تک سلائی کریں۔ 2. کپڑے کے کونوں سے لے کر 12 انچ کی گہرائی تک ایک ترچھی (Diagonal) لائن ڈرا کریں۔ 📌 فائدہ: • چنٹس خوبصورت اور ترتیب سے آئیں گی۔ • اوپر کی طرف کپڑا جمع نہیں ہوگا۔ • نیچے والا حصہ بھی کیپ اسٹائل میں بیلنس ہو کر اسٹچ ہوگا۔ 3. نیچے سے 12 انچ کے فاصلے پر گلائی دیں۔ 4. پھر 13-13 انچ کے فاصلے پر نشان لگا کر کیپ اسٹائل ڈرا کریں۔ 5. چنٹس کے لیے 5 انچ اضافی کپڑا شامل کریں۔ 🎀 4️⃣ پلیٹس / چنٹس کا طریقہ • پلیٹس کے لیے 16 انچ کپڑا ایکسٹرا لیں • 8 انچ فرنٹ پارٹ • 8 انچ بیک پارٹ • یہاں پلیٹس ڈالی ہیں۔ • اگر چاہیں تو باریک چنٹس دھاگے سے بھی ڈال سکتی ہیں جو گاؤن کو مزید نفیس اور خوبصورت بناتی ہیں۔ ✂️ 5️⃣ آرم ہول کی کٹنگ (اپڈیٹڈ) • آرم ہول کے لیے: • اوپر سے 7 انچ نشان لگائیں • نیچے والے حصے سے 4 انچ اضافی کپڑا شامل کریں • اس طرح ہماری ٹوٹل آرم ہول کی لمبائی 11 انچ ہوگی۔ • اسی میں کرو شیپ دیں اور کٹنگ مکمل کریں۔ • گاؤن کو اپنی شرٹ کی فٹنگ سے 3–4 انچ کھلا رکھیں تاکہ آرام دہ فٹنگ آئے۔ ✋ 6️⃣ بازو کی پیمائش • لمبائی: 20 انچ • چوڑائی: تقریباً 37 انچ • شولڈر ڈھیلا اور آرام دہ رکھا گیا ہے۔ 7️⃣ فائنل اسیمبلنگ 1. نیچے والے حصے کی پلیٹس یا چنٹس تیار کریں۔ 2. مشین سے پکا کر اوپر والی کیپ کے ساتھ سلائی کریں۔ 3. کیپ اور نیچے والا حصہ جوڑیں۔ 4. تمام گلائی، آرم ہول اور پلیٹس اچھی طرح پریس کریں۔ 5. گاؤن کی ٹوٹل لمبائی تقریباً 42 انچ رہ گئی ہے، جبکہ اصل لی گئی لمبائی 45 انچ تھی۔ 6. دو دو انچ اندر کی طرف فولڈ کریں تاکہ لمبائی درست اور نفیس لگے۔ ✨ اس طرح ہمارا خوبصورت اور اسٹائلش ٹیچرز گاؤن تیار ہو گیا ہے 📌 اہم بات ✔️ آپ اپنی میئرمنٹ کے مطابق لمبائی اور چوڑائی کم یا زیادہ کر سکتی ہیں۔ ✔️ اوپر والا حصہ اپنی شرٹ کی فٹنگ سے 3–4 انچ کھلا رکھیں۔ ✔️ نیچے والا حصہ ڈیڑھ ڈیڑھ میٹر آگے اور پیچھے رکھیں۔ ✔️ گرمیوں کے لحاظ سے گاؤن ایکسٹرا لوز رکھا گیا ہے تاکہ کمفرٹیبل رہے