У нас вы можете посмотреть бесплатно Rescue 1122 | Refresher Training| station 55 Mardan | CPR | Fire Fighting| First Aid| или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
ریسکیو1122مردان ریسکیو 1122 ٹریننگ ٹیم کی جانب سے مردان ریسکیو 1122 اہلکاروں کی ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد۔ تحت بھائی ( ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ھدایات پر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی نگرانی میں ٹریننگ ونگ مردان نے پورے ڈسٹرکٹ مردان کے ریسکیو اہلکاروں کیلئے ریفریشر ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔ ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ مردان کی ٹیم نے سٹیشن 55 تحت بھائی کا دورہ کیا ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی موجودگی میں اہلکاروں کو ایڈوانس فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کی ٹریننگ کرائی گئی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی احکامات کے مطابق ٹریننگ ونگ ٹیم نے ایمبولینسز ، فائر وہیکل اور ان میں موجود تمام آلات کو چیک کیا اور اہلکاروں کو اس پر تفصیلی بریفننگ بھی دی ۔ تربیتی پروگرام کا مقصد اہلکاروں کو جدید طریقوں سے آگاہ کرنا ہے اور اہلکاروں کی سلاحتیوں میں مزید نکھار لانا ہے۔ تربییت کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق تفصیلی ٹریننگ دی گئی جس میں بر وقت خون کے بہاؤ کو روکنا،سانس کی نالی کی بندش میں فوری امداد فراہم کرنا ،دل اور پھیپھڑوں کی بحالی کا عمل ( سی پی آر) ہڈی کے ٹوٹنے میں امداد کے ساتھ ساتھ آگ بھجانے اور زخمیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شامل تھا اہلکاروں سے تمام تر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق فرضی مشقیں بھی کرائی گئی ۔ • Rescue 1122 | Refresher Training| station ... Rescue 1122 Training Wing Arranged Refresher training for the staff of Rescue station 55 Mardan. #rescue1122 #first_aid #cpr #all #firefighter #firesafety