У нас вы можете посмотреть бесплатно #𝐍𝐚𝐦𝐚𝐳 или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
کیا آپ ہندوستان کے اس رکن اسمبلی (MLA) کا نام جانتے ہیں جو نمازِ تراویح بھی پڑھاتے ہیں.؟ ہندوستان میں ایک رکن اسمبلی (MLA) ایسے بھی ہیں جو حافظ قرآن ہیں اور ہر سال تراویح پڑھاتے ہیں۔ جی ہاں، مالیگاؤں کے رکن اسمبلی و رکن شوریٰ دارالعلوم و صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں و رابطۂ مدارس اسلامیہ مہاراشٹر، امام و خطیب جامع مسجد مالیگاؤں و لشکروالی عیدگاہ، قاری و حافظ مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب جو گزشتہ 5 دہائیوں سے تراویح پڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے عملی سیاست میں آنے اور رکن اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود تراویح پڑھانے اور امامت و خطابت کے معمول میں فرق نہ آنے دیا۔ ایک اخبار میں حافظ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے تعلق سے رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے 1973 میں قرآن حفظ کیا اور تب سے ہی تراویح پڑھا رہے ہیں۔ انھوں نے مدرسہ تعلیم الدین ڈابھیل سے عالمیت اور دارالعلوم دیوبند سے افتاء کیا ہے۔ آپ کا گھرانہ شروع سے ہی علمی اور دینی رہا ہے۔ والدہ حافظہ تھیں، 7 بہنوں میں سے 6 بہنیں اور 4 بھائی بھی حافظ ہیں۔ اتنا ہی نہیں، آپ کے 2 بیٹے، 2 بیٹیاں اور بھائیوں کے بیٹے بیٹیاں بھی حافظ قرآن ہیں۔ علاوہ ازیں مفتی محمد اسماعیل کی اہلیہ نے شادی کے بعد حفظ کیا۔ بہرحال، مفتی محمد اسماعیل کاn کہنا ہے کہ اب میں تراویح پڑھانے سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں لیکن مصلیان اور ذمہ داران اس کے لئے تیار نہیں۔ 🛑 نمازِ ترایح سننے کیلئے مفتی صاحب کے اس چینل کو سبسکرائب کریں. • #𝐍𝐚𝐦𝐚𝐳 e Taraveeh 11-03-2024 #Jama Masjid ...