У нас вы можете посмотреть бесплатно Chakwal Men Mhokri Ki Talash | Wild Eggs In Chakwal مہوکڑی, بھٹ کٹیا или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
#Wild_Eggs_Plant #Solanum_Jacquine پنجابی میں اسے مہوکڑی ਮਹਿਕਦੀ کہتے ہیں اردو زبان میں بھٹ کٹائی یا بھٹ کٹیا ہندی زبان میں کٹیل कटल سندھی زبان میں کنڈیاری یا کانڈیری ڪنڊياري گجراتی زبان میں بیٹھی رنگڑی રંગરી બેઠી مرہٹی زبان میں میں بھوئیں भुवया سنسکرت میں کنٹ کاری اور انگریزی میں ولڈ ایگ پلانٹ (Wild Eggs Plant) کہتے ہیں ماہیت۔ خاردار زمین پر مفروش ہوتی ہے یہ ایک فٹ سے چار فٹ تک قطر میں جگہ گھیرتی ہے پھلوں اور پھولوں کی ڈنڈی تک زرد رنگ کے کانٹے لگے ہوتے ہیں پتے چار پانچ انچ لمبے اور تین انچ چوڑے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں اور اس کے کانٹے لگ بھگ آدھ انچ لمبے تیز اور سیدھے ہوتے ہیں پھول نیلے رنگ کا خوبصورت ہوتاہے اسکے درمیان زرد رنگ کا زیرہ ہوتاہے پھل گچھوں میں لگتے ہیں جو خام ہونے پر سبز رنگ کے اور گول ہوتے ہیں لیکن پکنے پر زرد رنگ کے ہوجاتے ہیں جن کے اندر بے شمار تخم ہوتے ہیں پھل کا مزہ تلخ ہوتاہے۔ اس کے پھل پر دھاریاں سی ہوتی ہیں اور بیر کے برابر موٹا ہوتاہے۔ مقام پیدائش۔ پاکستانی پنجاب سے لے کر ہندوستانی پنجاب آسام تک جبکہ کشمیر سے لے کر لنکا تک ہر جگہ نمناک مقاموں میں پیدا ہوتی ہے۔ نوٹ۔ کٹائی خرد سفید پھول والی بہت کامیاب ہے لیکن یہ ہوتی بہت کم ہے کبھی کبھی نیلے پھول والی مہوکڑی کے نزدیک سفید پھول والی مل جاتی ہے۔ بلحاظ ڈنڈی پتے اور پھل یکساں ہوتے ہیں صرف پھولوں کی رنگ میں فرق ہوتا ہے سفید پھولوں والی کا سنسکرت نام گربھ ہے کیونکہ اس کا کھانا بے اولادوں کیلئے بہترین ہے مزاج۔ گرم خشک بدرجہ سوم۔ افعال۔ مسہل ،مصفیٰ خون قاتل کرم شکم منفث و مخرج بلغم ،سرطان(کینسر) دافع تپ بلغمی سعوطاًنافع صرع و اختناق الرحم استعمال (بیرونی) زرد شدہ پھل سایہ میں خشک کرکے باریک پیس کر بطور نسوار سونگھنا درد شقیقہ اور درد سر کیلئے مفید ہے اس سے سر میں روکا ہوا مواد چھینکوں کے ذریعے خارج ہوکرسر ہلکا ہوجاتاہے۔ استعمال (اندورونی) مسہل و مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے جذام آتشک جیسے امراض فساد خون میں شرباًمستعمل ہے چنانچہ مطبوخ ہفت روزہ جوکہ آتشت و فساد خون کے امراض میں مستعمل و معمول ہے اس کا ایک اہم ترین جز کٹائی خرد مع بیخ و برگ بھی ہے قاتل کرم شکم ہونے کی وجہ سے پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرکے خارج کرتی ہے منفث و مخرج بلغم ہونے کے باعث سرفہ اور ضیق النفس بلغمی میں مختلف طریقوں سے استعمال کرائی جاتی ہے تپ بلغمی میں دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کی جڑ جوشاندہ بناکرپلایاجاتاہے۔ کھانسی نزلہ اور ضیق النفس میں اسکی جڑ کا جوشاندہ فلفل سیاہ دراز اور شہد ملا کر پلاتے ہیں بلغمی مزاج والے اشخاص کو اس کا پھل گوشت میں پکا کر کھلانا مفید ہے۔ صرف پھل کو یا تمام اجزاء کو جلا کر ایک تا چار رتی شہد کے ساتھ کھانے سے دمہ اور کھانسی جاتے رہتے ہیں پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں مرض گنٹھا میں اسکے پتوں کا رس فلفل سیاہ کے ساتھ کھلاتے ہیں