У нас вы можете посмотреть бесплатно وادی کے ایک ابھرتے ہوئے کالم نویس، مضمون نگار،مبصر اور или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
وادی کے ایک ابھرتے ہوئے کالم نویس، مضمون نگار،مبصر اور #افسانہ نگار سبزار احمد بٹ کے افسانوی مجموعے "گھٹن" کی باوقار تقریبِ رسمِ رونمائی ٹیگور ہال، سرینگر میں منعقد ہوئی، جس میں ادبی شخصیات، قلمکاروں، صحافیوں اور ادب دوست حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق حیدری،پروفیسر مرزا ناصر، حسن انظر،پرویز مانوس اور ڈاکٹر عبدالمجید بھدرواہی بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران مقررین نے سبزار احمد بٹ کے افسانوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مجموعہ معاشرتی مسائل، انسانی احساسات اور موجودہ دور کی نفسیاتی کیفیات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ مقررین کے مطابق "گھٹن" نہ صرف ایک افسانوی مجموعہ ہے بلکہ ہمارے سماج کی تلخ حقیقتوں کا آئینہ بھی ہے۔افسانوی مجموعے پر بشیر اطہر نے ایک شاندار مقالہ پیش کیا اس موقع پر سبزار احمد بٹ نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجموعہ اُن کے دل کی آواز ہے اور انہوں نے معاشرے میں پائے جانے والے مسائل کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے کتاب کی رسمی رونمائی کی اور مصنف کو اس ادبی کاوش پر مبارکباد پیش کی۔ حاضرین نے بھی کتاب کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔