У нас вы можете посмотреть бесплатно what are the categories of zina? Dr Israr Ahmad زنا کی قسمیں или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کی تقدیر میں اس کا حصہ زنا کا لکھ دیا گیا ہے جس کو وہ خواہ مخواہ کرے گا، تو آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے اور کانوں کا زنا سننا ہے، زبان کا زنا بات کرنا ہے اور ہاتھ کا زنا پکڑنا اور چھونا ہے اور پاؤں کا زنا جانا ہے(فحش کی طرف) اور دل کا زنا خواہش اور تمنا ہے اور شرمگاہ ان باتوں کو سچ کرتی ہے یا جھوٹ۔ (صحیح مسلم:2/340 مذکورہ بالا حدیث کی روشنی میں محدثین کرام نے زنا کی دو قسمیں بیان کی ہیں: (1) فعلی زنا: اجنبی مرد کا اجنبی عورت سے جنسی ملاپ فعلی زنا کہلاتا ہے اور اس کی چند صورتیں ہیں: شادی شدہ اور غیر شادی شدہ کا زنا، اپنے محارم سے زنا،اجنبیہ سے زنا، بوڑھے آدمی کا زنا، زنا بالجبر یعنی زبردستی زنا۔ حکم ان صورتوں میں اگر زانی شادی شدہ ہو تو اپنے اقرار یا گواہان شرعی کے ثبوت سے زنا ثابت ہونے پر رجم کیا جائے گا اور اگر غیر شادی شدہ ہو تو سو کوڑے لگائے جائیں گے۔ (2)مجازی زنا یہ فعلاً تو زنا نہیں ہے، مگر یہ زنا فعلی کی ابتدائی سیڑھی ہے پھر مجازی زنا کی پ چند قسمیں ہیں: 1۔ زناالعین نامحرم مرد کا نامحرم عورت کو(شہوت کی نظرسے) دیکھنااورنامحرم عورت کا نامحرم مرد کو(شہوت کی نظرسے) دیکھنا، آنکھوں کا زنا ہے۔ 2۔ زناالاذن والسمع نامحرم مرد کا نامحرم عورت کی بات(شہوت سے) سننا اور نامحرم عورت کا نامحرم مرد کی بات(شہوت سے) سننا، کانوں کا زنا ہے۔ 3۔ زنا اللسان نامحرم مرد کا نامحرم عورت سے (شہوت اور غلط) بات کرنااورنامحرم عورت کا نامحرم مرد سے(شہوت اور غلط) بات کرنا، زبان کا زنا ہے۔ 4۔ زنا الارکان نامحرم مرد کا نامحرم عورت کو (شہوت سے)چھونا اور نامحرم عورت کا نامحرم کو(شہوت سے) چھونا، ہاتھ پاؤں کا زنا ہے۔ حکم مجازی زنا کے ارتکاب کرنے کی صورت میں گناہ گار ہوتا ہے، جس کا کفارہ صرف توبہ و استغفار ہے۔