У нас вы можете посмотреть бесплатно Nabuwat Se Pehle Huzur ﷺ Ki Zindagi, SEERAT UN NABI Course Lecture 13, Mufti Rasheed Official или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Course Registration link: https://tinyurl.com/SeeratcoursebyMuf... 0:00 intro 2:51 Allah ke tamam rasool insan the 12:30 ye kese rasool ha khana bhi khate ha or bazar bhi jate ha 15:05 Tamam rasool masoom the 24:57 Nojawan larke or larkio ka kirdar kesa hona chaye 33:51 Nojawani me Huzur ﷺ kese kam karte the? 45:01 murtad mirza qadiani ki ulti harkate 1:04:17 Majlis me kisi kam jaga par bethne me naa sharmae 1:12:40 Jiski aulad foot hojae unke lye jannat lazim ha? سیرت النبی ﷺ کورس کلاس نمبر 13 کلاس کے چند اہم نکات: 1. انبیائے کرام علیہم السلام انسان ہوتے ہیں، لیکن عام انسانوں سے ان کا کردار، ان کے اخلاق، ان کی شخصیت بہت نکھری ہوئی اور بہت برتر ہوتی ہے۔ وہ حقیقت میں اعلی کردار کا ایک نمونہ ہوتے ہیں۔ جس طرح دنیا میں کوئی بادشاہ کسی کو سفیر بناتا ہے تو اس میں بہت سی خصوصیات دیکھ کر انتخاب کرتا ہے۔ انبیائے کرام بھی دنیا میں اللہ کے سفیر ہوتے ہیں۔ 2. انبیائے کرام علیہم السلام نبوت ملنے سے پہلے بھی اور نبوت ملنے کے بعد بھی معصوم ہوتے ہیں۔ قرآن کریم میں حضور ﷺ کی بعثت سے پہلے کی زندگی کو بھی مثال کے طور پر پیش کیاگیا ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی بعثت سے قبل گناہوں سے بچنے کا تذکرہ بھی قرآن کریم میں موجود ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں بھی بتایاگیا کہ ان کو بھی نبوت سے پہلے اللہ تعالی نے رشد اور ہدایت عطا فرمائی تھی۔ 3. حضور ﷺبھی بعثت سے قبل ایسے اعلی کردار اور اخلاق کے مالک تھے کہ اس کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔ 4. آپ ﷺاعلی درجے کے صاحبِ فراست، معاملہ فہم شخصیت کے حامل تھے۔ حکمت و دانائی سے معاملات کو آگے لے کر چلنے کا ہنر خوب جانتے تھے۔ 5. آپ کی شہرت صادق اور امین کے نام سے تھی۔ا ٓپ کا شدید ترین دشمن ابوجہل بھی آپ کی سچائی کی گواہی دیتا تھا۔ آپ کے اعلی کردار شخصیت کی گواہی نضر بن حارث نے بھی دی۔ 6. مرزا غلام قادیانی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ نبی ہونا تو بہت بڑی بات ہے، وہ تو ایک اچھا انسان کہلانے کا بھی مستحق نہیں۔ خود اس کا کردار، اس کی بے حیائی، اس کی گالم گلوچ ان کی اپنی کتابوں میں موجود ہے۔ معاذ اللہ ثم معاذ اللہ ایسا بدکردار شخص کیسے نبی ہوسکتا ہے؟ 7. آپ ﷺ کو بت پرستی سے شدید نفرت تھی۔ آپ نے کبھی بعثت سے قبل بھی کسی بت کی عبادت نہیں کی، بلکہ اور لوگوں کو منع کرتے تھے۔ 8. آپ ﷺ نے کبھی بعثت سے قبل بھی شراب نوشی نہیں کی۔ بے حیائی کے کاموں سے آپ کوسوں دور رہے۔ آپ کے اُجلے کردار کی گواہی آپ کے دشمن دیتے تھے۔ 9. اس میں ہمارے لیے پیغام ہے کہ بتوں کے سامنے سر جھکانا، بتوں کی عبادت کرنا، قبروں پر سجدے کرنا، مزاروں پر سجدے کرنا یا کسی پیر اور شیخ کے سامنے سجدہ کرنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے۔یہ انسانیت کے احترام کے خلاف ہے کہ وہ اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے اپنے سر کو جھکائے۔ اللہ تعالی شرک کے گناہ کو کبھی معاف نہیں فرمائیں گے۔ 10. نوجوانی میں بھی آپ ان فضول کاموں سے بچتے تھے جن میں عام طور سے نوجوان مبتلا ہوجاتے ہیں۔ آپ ﷺ نے خود بتایا کہ میں کبھی جاہلیت کے کاموں میں حصہ نہیں لیا۔ دو دفعہ مجھے خیال آیا کہ رات کو جو مجلسیں لگتی ہیں، ان میں شریک ہوں، لیکن جب وہاں پہنچا تو مجھے نیند آگئی اور پھر سورج کی تپش کی وجہ سے جاگا۔ 11. اس کام کو آپ نے جاہلیت کا کام قرار دیا اور اللہ تعالی نے اس میں بھی آپ کی حفاظت فرمائی۔ 12. اس سے معلوم ہوا کہ خوشی کے موقع پر ناچ گانے کی محفلیں سجانا، ڈانس پارٹیاں اور میوزک کنسرٹ کرنا، جاہلیت کا کام اور اللہ تعالی کی ناراضگی کا باعث ہے۔ اس سے زندگی میں بے برکتی آتی ہے۔ 13. رات کو عشاء کی نماز کے بعد فضول گپ شپ کی محفلیں جمانا، قصہ گوئی کرنا، گلی کے نُکڑ پر، گٹر کے ڈھکن پر، چائے کے ڈھابے پر بیٹھ کر گھنٹوں گھنٹوں وقت ضائع کرنا شریعت کے مزاج کے بالکل خلاف ہے۔ حضور ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔ 14. حج کے موقع پر جب قریش کے لوگ عرفات جانے کو اپنے لیے عار سمجھتے تھے اور مزدلفہ میں ہی وقوف کرتے تھے، آپ ﷺ اپنی قوم کے اس طرز عمل کے برخلاف عرفات میں جاکر وقوف فرماتے تھے۔ 15. اس سے معلوم ہوا کہ اگر ساری قوم کوئی کام کررہی ہو، تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کام ٹھیک ہے۔ انسان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہے؟ جب پتا چل جائے تو صحیح راستے کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اس بات سے بے پروا ہوکر کہ لوگ کیا کہیں گے۔ یا یہ سارے لوگ تو دوسرے راستے پر چل رہے ہیں، لہذا میں بھی اسی راستے پر چل پڑتا ہوں۔ 16. لیڈر وہ نہیں ہوتا جو قوم کے پیچھے چلتا ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو صحیح راستے کا انتخاب کرکے قوم کو اپنے پیچھے چلاتا ہے۔ 17. اسی سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ بلاوجہ اپنے لیے پروٹوکول مانگنا سیرت کا مزاج نہیں۔ پروٹوکول کلچر کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ #seerat #seeratunnabi #seerat_un_nabi #seeratinurdu #seeraturrasool #muftirasheedkhursheed #muftirasheedofficial #muftirasheedahmedkhursheed ________________________________________ Follow us on Social Media: Instagram: / muftirasheedahmedofficial Youtube: / muftirasheedofficial Facebook Page: / muftirasheedofficial Tiktok: / muftirasheedofficial Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VaCo... Pashto Youtube Channel: / @muftirasheedpashtospeeches Pashto Facebook Page: / muftirasheedpashtospeeches ____________________________________________ For any querry: Email: muftirasheedofficial@gmail.com Contact number: +923272384305 ____________________________________________ © All Rights Reserved.