У нас вы можете посмотреть бесплатно گجرات پولیس صدر سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری, 10 ملزمان گرفتار ۔ или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
عادل ہرویز گجرات پولیس صدر سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری, 10 ملزمان گرفتار ، 01 عدد رائفل 244 بور ، 07 عدد پسٹلز ، 560 گرام چرس اور 15 لٹر شراب برآمد ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیرنگرانی صدر سرکل پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں انسپکٹر مبارک حسین شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1. افتخارعلی 2۔ گلفام شوکت شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر02 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلئے۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر محمد اکرام نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1. شاہزیب بڑ 2. قمر عباس شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 05 لیٹر شراب اور 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii سب انسپکٹر ظفر اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم عاقب عمران کو گرفتار کرکے قبضہ سے01 عدد رائفل 244 بور اور 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا. ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹراعجاز احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1. وحید عارف 2. ندیم سجاد شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 560 گرام چرس اور 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا ایس ایچ او تھانہ منگووال سب انسپکٹر اختر حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1. ارشاد احمد 2. محمد سعید شامل ہیں جن کےقبضہ سےمجموعی طور پر 01 عدد پسٹل 30بور اور دیسی شراب 10 لیٹربرآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر شیراز حیدر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم ناصر محمود کو گرفتار کرکے قبضہ سے 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا. ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کا کہنا ہے کہ اسلحہ و منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے۔