У нас вы можете посмотреть бесплатно Tafseer Surah An- Nisa | Ayat 32 - 33 | Assan Tafseer Mufti Taqi Usmani | Voice Qari Ali official или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Tafseer Surah An- Nisa | Ayat 32 - 33 | Assan Tafseer Mufti Taqi Usmani | Voice Qari Ali official Surah An Nisa Ayah: 01 -176 04th Chapter of the Qur'an 🎙️ Best Voice Qari Ali official ____________________________ سورۃ النساء تعارف یہ سورت آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مدینہ منورہ ہجرت فرمانے کے بعد ابتدائی سالوں میں نازل ہوئی، اور اس کا اکثر حصہ جنگ بدر کے بعد نازل ہوا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب مدینہ منورہ کی نوازائیدہ مسلمان ریاست مختلف مسائل سے دو چار تھی۔ زندگی کا ایک نیا ڈھانچہ ابھر رہا تھا جس کے لیے مسلمانوں کو اپنی عبادت کے طریقوں اور اخلاق و معاشرت سے متعلق تفصیلی ہدایات کی ضرورت تھی، دشمن طاقتیں اسلام کی پیش قدمی کا راستہ روکنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی تھیں، اور مسلمانوں کو اپنی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے نت نئے مسائل کا سامنا تھا۔ سورۃ نساء نے ان تمام معاملات میں تفصیلی ہدایات فراہم کی ہیں۔ چونکہ ایک مستحکم خاندانی ڈھانچہ کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے، اس لیے یہ سورت خاندانی معاملات کے بارے میں مفصل احکام سے شروع ہوئی ہے۔ چونکہ خاندانی نظام میں عورتوں کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے، اس لیے عورتوں کے بارے میں اس سورت نے تفصیلی احکام عطا فرمائے ہیں، اور اسی لیے اس کا نام سورۃ نساء ہے۔ جنگ احد کے بعد بہت سی خواتین بیوہ اور بہت سے بچے یتیم ہوگئے تھے، اس لیے سورت نے شروع ہی میں یتیموں کے حقوق کے تحفظ کا انتظام فرمایا ہے، اور آیت نمبر 14 تک میراث کے احکام تفصیل سے بیان فرمائے ہیں۔ زمانہ جاہلیت میں عورتوں کے ساتھ طرح طرح کے ظلم ہوتے تھے، ان مظالم کی ایک ایک کر کے نشاندہی کی گئی ہے، اور معاشرے سے ان کا خاتمہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ نکاح و طلاق کے مفصل احکام بیان کیے گئے ہیں، اور میاں بیوی کے حقوق متعین فرمائے گئے ہیں۔ یہ مضمون آیت نمبر 35 تک چلا ہے جس کے بعد انسان کی باطنی اور معاشرتی اصلاح کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ مسلمانوں کو عرب کے صحراؤں میں سفر کے دوران پانی کی قلت پیش آتی تھی، لہذا آیت 43 میں تیمم کا طریقہ اور آیت 101 میں سفر میں نماز قصر کرنے کی سہولت عطا فرمائی گئی ہے۔ نیز جہاد کے دوران نماز خوف کا طریقہ آیت 102 اور 103 میں بتایا گیا ہے۔ مدینہ منورہ میں بسنے والے یہودیوں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے معاہدہ کرنے کے باوجود مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع کر رکھا تھا، آیات 44 تا 57 اور 153 تا 175 میں ان کے ساتھ عیسائیوں کو بھی خطاب میں شامل کرلیا گیا ہے، اور انہیں تثلیث کے عقیدے کے بجائے خالص توحید اختیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آیات 58، 59 میں سیاست اور حکمرانی سے متعلق ہدایات آئی ہیں۔ منافقین کی بد اعمالیاں آیات 60 تا 70 اور پھر آیات 137 تا 152 میں واضح کی گئی ہیں۔ آیات 71 تا 92 نے جہاد کے احکام بیان کر کے منافقین کی ریشہ دوانیوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ اسی سیاق میں آیات 92، 93 میں قتل کی سزائیں مقرر فرمائی گئی ہیں۔ جو مسلمان مکہ مکرمہ میں رہ گئے تھے اور کفار کے ہاتھوں مظالم جھیل رہے تھے، ان کی ہجرت کے مسائل آیات 97 تا 100 میں زیر بحث آئے ہیں، اسی دوران بہت سے تنازعات آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے فیصلے کے لیے لائے گئے۔ آیات 105 تا 115 میں ان کے فیصلے کا طریقہ آپ کو بتایا گیا ہے، اور مسلمانوں کو آپ کا فیصلہ دل و جان سے قبول کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ آیات 116 تا 126 میں توحید کی اہمیت واضح کی گئی ہے۔ خاندانی نظام اور میراث کے بارے میں صحابہ کرام نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعدد سوالات پوچھے تھے، آیات 127 تا 129 اور پھر 176 میں ان سوالات کا جواب دیا گیا ہے۔ خلاصہ یہ کہ پوری سورت احکام اور تعلیمات سے بھری ہوئی ہے، اور شروع میں تقوی کا جو حکم دیا گیا تھا، کہا جاسکتا ہے کہ پوری سورت اس کی تفصیلات بیان کرتی ہے۔ _________________________________________________ Your Queries Tafseer Quran Tafseer e Quran An Nisa Tafsir An Nisa Tafseer Quran Tafseer Urdu Tafseer Surah An Nisa Tafsir Surah An Nisa Surah An Nisa Tafseer Surah An Nisa Tafsir Surah Nisa Ki Tafseer Tafseer Surah Al Nisa Tafseer Surah Nisa In Urdu Quran Tafseer Surah Nisa An Nisa Islamic Institute Tafseer Quran Para 1 Surah An Nisa Translation Surah An Nisa Explanation An Nisa With Urdu Translation Surah An Nisa Tafseer Tamil Tafsir Surah An Nisa Ayat 34 Tafsir Surah An Nisa Ayat 25 Tafsir Surah An Nisa Ayat 26 Tafsir Surah An Nisa Ayat 27 Tafsir Surah An Nisa Ayat 28 Tafsir Surah An Nisa Ayat 29 Tafsir Surah An Nisa Ayat 30 Tafsir Surah An Nisa Ayat 31 Tafsir Surah An Nisa Ayat 42 Tafsir Surah An Nisa Ayat 33 Surah Nisa With Urdu Translation full Tafseer Quran Mufti Taqi Usmani Tafseer Surah An Nisa Qari Ali official An Nisa Tafseer Qari Ali official Ayat To Ayat Quran Tafseer Surah An Nisa Talaq Keise Hoti Hai Talaq Ka Masla Talaq Ki Iddat Ki Muddat Haq Mehar In Islam Haq Mehar Kitna Hona Chahiye Morning Time Special Quran Recitation Surah Al Nisa Haq Mehar Haq Mahr Nikah Ka Tarika Nikah Khutba Nikah Kab Haram Hai Nikah Kab Khatam Hota Hai Nikah Kab Toot Jata hai Viral Video Quran e Pak Quran e Kareem Islamic Video For You Surah Allah Tafseer Tafsir An Nisa Surah Nisa #tafseer #tafseerquran #tafsiralquran #tafsir #tafseer_ul_quran #tafseersurahnisa #quran #allah #tilawat #surah #beautiful #viral #viralvideo #surahnisa #quranrecitation #surahnisawithurdutranslation #qurantilawat #yateemkamallkhanakaisahai #yateem #yateemkahaq #yateemkamallkhanaquran #@QariAliOfficial7000