У нас вы можете посмотреть бесплатно Sahih Muslim Hadees No 66, 67, 68, 69, 70 In Urdu/Hindi Translation. или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Sahih Muslim ki Ahdees Mubarak Urdu Or Hindi Translation Me Hadees Mubarak ابوداود طیالسی نے شعبہ سے ، انہوں نے یونس بن عبید سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا ، ( یونس نے ) کہا : عمرو بن عبید ( معروف معتزلی جو پہلے حضرت حسن بصری کی مجلس میں حاضر رہا کرتا تھا ) حدیث ( کی روایت ) میں جھوٹ بولا کرتا تھا ۔ معاذ بن معاذ کہتے ہیں : میں نے عوف بن ابی جمیلہ سے کہا : عمرو بن عبید نے ہمیں حضرت حسن بصری سے ( روایت کرتے ہوئے ) یہ حدیث سنائی :’’ جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا تو وہ ہم میں سے نہیں ۔‘‘ انہوں نے کہا : بخدا ! عمرو نے ( اس حدیث کی روایت حسن بصری کی طرف منسوب کرنے میں ) جھوٹ بولا لیکن وہ چاہتا ہے کہ اس ( صحیح حدیث ) کو اپنی جھوٹی بات سے ملا دے ۔ عبیداللہ بن عمر قواریری نے کہا : ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، کہا : ایک آدمی تھا ، وہ ایوب ( سختیانی کی علمی مجلس میں حاضری ) کا التزام کرتا تھا اور اس نے ان سے ( حدیث کا ) سماع کیا تھا ۔ ایوب نے اسے غیر حاضر پا کر اس کے بارے میں پوچھا تو لوگوں نے بتایا : جناب ابوبکر ( ایوب کی کنیت ) ! وہ عمرو بن عبید سے منسلک ہو گیا ہے ۔ حماد نے کہا : ایک دن میں ایوب کے ساتھ تھا ، ہم صبح سویرے بازار کی طرف گئے تو اس آدمی نے ایوب کا استقبال کیا ۔ ایوب نے اسے سلام کہا اور ( حال احوال ) پوچھا ، پھر ایوب کہنے لگے : مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم اس آدمی کے ساتھ منسلک ہو گئے ہو ۔ حماد نے کہا : انہوں نے اس کا ، یعنی عمرو کا نام لیا ۔ وہ کہنے لگا : ہاں ، جناب ابوبکر ! وہ غرائب ( ایسی باتیں جنہیں کوئی نہیں جانتا ) ہمارے سامنے لاتا ہے ۔ کہا : ایوب اس سے کہنے لگے : ہم انہی ( عجیب و ) غریب باتوں سے بھاگتے ہیں یا ڈرتے ہیں ( کہ یہ جھوٹی اور من گھڑت ہوتی ہیں ۔ ) سلیمان بن حرب نے کہا : ہم سے ابن زید ، یعنی حماد نے بیان کیا ، کہا : ایوب سے عرض کی گئی : عمرو بن عبید نے حضرت حسن بصری سے روایت بیان کی ہے ( کہ انہوں نے ) کہا : جسے نبیذ ( شراب ) سے نشہ ہو جائے اسے کوڑے نہ مارے جائیں ۔ تو انہوں ( ایوب سختیانی ) نے کہا : اس نے جھوٹ بولا ، میں نے ( خود ) حسن سے سنا ، وہ کہتے تھے : جسے نبیذ سے نشہ ہو جائے اسے کوڑے مارے جائیں ۔ سلام بن ابی مطیع کہتے ہیں : جناب ایوب سختیانی کو یہ خبر پہنچی کہ میں عمرو ( بن عبید ) کے ہاں ( درس میں ) جاتا ہوں تو ایک دن وہ میرے پاس آئے اور کہا : تم نے غور کیا ، ایک ایسا آدمی جس کے دین پر تمہیں اعتبار نہ ہو ، تم اس کی حدیث پر کیسے اعتماد کرو گے ! Plz Like My All Videos And Also Subscribe My YouTube Channel. #hadeesinurdu #sahi #islamicshorts #sahih #bukhari #islamicvideo #viral #tilawat #quotes