У нас вы можете посмотреть бесплатно Alliance HealthTech Summit & Expo 2026 Islamabad | Digital Health Revolution in Pakistan или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
#alliancepakistan #alliancenews #nustuniversity اسلام آباد میں منعقد ہونے والی الائنس ہیلتھ ٹیک سمٹ اینڈ ایکسپو 2026 میں ماہرینِ صحت، پالیسی سازوں اور نوجوان نمائندوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل صحت کے مستقبل پر اہم گفتگو کی، جہاں ٹیکنالوجی پر مبنی اور سائنسی بنیادوں پر استوار نظامِ صحت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ الائنس گڈ گورننس فاؤنڈیشن اور پاکستان ینگ اکیڈمی کے اشتراک سے ہونے والی اس سمٹ کا مقصد پاکستان کے صحت کے نظام کو ڈیجیٹل تبدیلی، جدت اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے ذریعے مضبوط بنانا تھا۔ شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی، اعلیٰ معیار اور مؤثر نظام کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فوری نفاذ ناگزیر ہے۔ وزارتِ قومی صحت کی نمائندہ ڈاکٹر صوفیہ یونس نے حکومت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات پر روشنی ڈالی، جبکہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی ڈاکٹر رتابہ اکرام نے مریضوں کے تحفظ اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط قوانین کی اہمیت اجاگر کی۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ڈاکٹر احمد عثمان یوسف نے پیشہ ورانہ معیارات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا، جبکہ ڈاکٹر فہد کاکاخیل نے پالیسی وژن کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کی ضرورت پر بات کی۔ ڈاکٹر محمد قاسم نے کہا کہ پاکستانی ہیلتھ ٹیک انٹرپرینیورز بڑے پیمانے پر مؤثر حل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بشرطیکہ سرکاری و نجی شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔ سمٹ کے کنوینر ڈاکٹر طارق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ٹیکنالوجی صحت کے شعبے کو بنیادی طور پر تبدیل کر دے گی اور پاکستان کو اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ سمٹ کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل صحت کے فروغ، مضبوط قانون سازی اور مؤثر حکمرانی کے ذریعے ایسا نظام تشکیل دیا جائے گا جو ہر شہری کو معیاری اور قابلِ رسائی طبی سہولیات فراہم کر سکے اس سے فیس بک ٹائٹل بنا دو