У нас вы можете посмотреть бесплатно Mufti-e-Azam Maharashtra Hazrat Mufti Mujtaba Sharif Khan Ashhari Misbahi in Telhara или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
مفتی اعظم مہاراشٹر کی سرزمینِ برار میں آمد `سُنیت کے تحفظ اور دینِ مصطفوی ﷺ کی بقا کے لیے 10 روزہ تاریخی دورہ` دینِ اسلام کی بنیاد اخلاص، علم، دعوت، اور اصلاحِ امت پر قائم ہے۔ ہر دور میں اللہ تعالیٰ اپنی خاص عنایت سے ایسے رجالِ حق کو کھڑا کرتا ہے جو بگڑتے حالات میں سچائی کا چراغ لے کر اٹھتے ہیں، عوام و خواص کی رہنمائی کرتے ہیں، اور عشقِ مصطفی ﷺ کے چراغ کو تازہ رکھتے ہیں۔ آج کے دور میں انہی مجاہدینِ اہل سنت میں ایک درخشاں نام مفتیِ اعظم مہاراشٹر حضرت علامہ مولانا مفتی مجتبیٰ شریف صاحب قبلہ کا ہے۔ 🔰 شخصیت کا علمی پس منظر حضرت مفتی صاحب قبلہ علومِ دینیہ، فقہ، عقائد، تفسیر، حدیث اور افتاء کے دنیا بھر میں مانے جانے والے اہلِ سنت علما میں سے ہیں۔ آپ کی علمی نشستیں صرف درس نہیں ہوتیں، بلکہ ایک ایسی روحانی محفلین ہوتی ہیں جس میں دلوں کی اصلاح، ذہنوں کی تربیت اور کرداروں کی تعمیر ہوتی ہے۔ علم کے ساتھ آپ کو خاص طور پر سنیت کی حفاظت اور ملتِ اسلامیہ کے اندر اتحاد و اتفاق کا پیغام عام کرنے کا سلیقہ عطا کیا گیا ہے۔ 🔰 دورۂ برار کی ضرورت آج کا نوجوان عقیدے کے فتنوں میں الجھ رہا ہے، باطل نظریات ذہنوں کو مسموم کر رہے ہیں، اتحاد کی جگہ انتشار بڑھ رہا ہے، اور لوگوں کے دلوں سے دین کی اصل روح کم ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے نازک حالات میں علاقہ برار کے سنّی عوام، نوجوانوں، اور علماء نے بڑے شوق اور محبت سے حضرت مفتی صاحب کو دعوت دی، تاکہ: ١) عقائدِ اہلِ سنت کی مضبوطی ہو ٢) عوام میں دین کی سمجھ پیدا ہو ٣) محبتِ رسول ﷺ دلوں میں تازہ ہو ٤) فرقہاۓ باطلہ کا رد ہو ٥) دین کا سچا چہرہ روشناس ہو- اسی ضرورت کے تحت 10 روزہ عظیم تبلیغی دورہ آج سے شروع ہو چکا ہے۔ 🔰 سرکار تاج الاولیاء کا روحانی فیضان یہ دورہ محض ایک سفر نہیں، بلکہ آفتابِ ولایت، شمسِ طریقت، محبوبِ بندگی، سرکار تاج الاولیاء کے روحانی فیضان کا سلسلہ ہے۔ جس در سے فیض ملتا ہے، وہیں سے یہ قافلہِ سنیت پہلے بھی نکلا تھا اور آج بھی اسی بارگاہ سے روشنی لے کر پوری سرزمینِ برار کو منور کرنے آیا ہے۔ یہ وہی فیضان ہے جس کے سائے میں بے شمار گمراہ لوگ ہدایت پر آئے، سینکڑوں گھروں میں عشقِ مصطفی ﷺ نے جگہ پائی، اور نوجوانوں کے دل بدل گئے۔ 🔰 دورہ کن میدانوں میں فائدہ پہنچائے گا ✅ عقائد و نظریات کی حفاظت ✅ مساجد اور مدارس کی بیداری ✅ نوجوانوں میں دینی شعور ✅ جلسوں، اجتماعات اور دروسِ قرآن کے ذریعے اصلاحِ معاشرہ ✅ فرقہ پرستی اور فتنہ پرستی کے رد پر علمی گفتگو ✅ گھرانوں، خاندانوں، اور نوجوان نسل کی کردار سازی حضرت مفتی صاحب کی زبان سے نکلنے والے چند جملے بظاہر سادہ ہوتے ہیں، مگر ان کے اثرات برسوں دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں آپ تشریف لے جاتے ہیں، وہاں ایمان تازہ ہوتا ہے، محبتِ رسول ﷺ بڑھتی ہے اور عقیدہ روشن ہوتا ہے۔ 🔰 عوام کا جذبہ اور محبت برار کے مختلف اضلاع میں حضرت کے جلسوں، بیانات اور ملاقاتوں کا بے حد شوق پایا جا رہا ہے۔ لوگ دور دراز سے سفر کرکے علم حاصل کرنے کے لیے آرہے ہیں۔ مساجد، مدارس، خانقاہیں، اور تنظیمیں اس دورے سے بھرپور دینی فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ سفر ان شاء اللہ صرف دس دنوں کا نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے ایمان کا سرمایہ ثابت ہوگا۔ ہم بارگاہِ رب العزت میں دعاگو ہیں کہ: اللہ پاک! اس دورے کو کامیابیِ دین، عروجِ سنیت، اور امت کی اصلاح کا ذریعہ بناے ۔برار کی زمین کو علم، عشق اور نورِ مصطفی ﷺ سے بھر دے۔ حضرت مفتی صاحب قبلہ کے علم، صحت، عمر اور خدمات میں بے حساب برکت عطا فرماے۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ ✍️ فقیرِقادری محمد فیضان رضا رضوی عفی عنہ _مؤرخہ ١٤ جمادی الاولی ١٤٤٧ہجری بروز بُدھ