У нас вы можете посмотреть бесплатно Ya Ilahi Har Jagah Teri Ata Ka Sath Ho | Imam Ahmad Raza Khan Qadri | Najeeb Naz или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Kalam: Imam Ahmad Raza Khan Qadri Barelvi Voice: Najeeb ur Rehman Naz یاالہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو یاالٰہی بُھول جاؤں نزع کی تکلیف کو شادیِ دِیدار حُسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو یاالٰہی گورِ تیرہ کی جب آئے سخت رات اُن کے پیارے منھ کی صبحِ جانفِزا کا ساتھ ہو یاالٰہی جب پڑے محشر میں شورِ داروگِیر اَمن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو یاالٰہی جب زبانیں باہَر آئیں پیاس سے صاحبِ کوثر شہِ جُود و عطا کا ساتھ ہو یاالٰہی سرد مِہری پر ہو جب خورشیدِ حشر سیّد بے سایہ کے ظِل لوا کا ساتھ ہو یاالٰہی گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو یاالٰہی نامۂ اعمال جب کُھلنے لگیں عیب پوشِ خلق ستّارِ خطا کا ساتھ ہو یاالہٰی جب بہیں آنکھیں حسابِ جُرم میں اُن تبسّم ریز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو یاالہٰی جب حسابِ خندۂ بیجا رُلائے چشمِ گریانِ شفیعِ مُرتجٰے کا ساتھ ہو یاالہٰی رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں اُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو یاالہٰی جب چلوں تاریک راہِ پُل صِراط آفتابِ ہاشمی نُور الہُدیٰ کا ساتھ ہو یاالہٰی جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑے رَبِّ سَلِّم ْکہنے والے غمزِدہ کا ساتھ ہو یاالہٰی جو دُعائے نیک میں تجھ سے کروں قُدسیوں کے لب سے آمیں رَبَّنَا کا ساتھ ہو یاالہٰی جب رضاؔ خوابِ گِراں سے سر اُٹھائے دولتِ بیدارِ عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو امام اہلسنت الشاہ احمد رضا خان قادری رحمۃ اللہ علیہ #najeebnaz #nasheed