У нас вы можете посмотреть бесплатно 68. Surah Alkalam ( سورۃ القلم ) | Pashto Translation или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
68. Surah Alkalm pashto translation Quran Pashto translation یہ سورہ دو ناموں سے زیادہ مشہور ہے۔ سورۂ "ن" اور "القلم" یہ دو رکوعوں پر مشتمل ہے۔ باتفاق علماء اس کا نزول مکہ مکرمہ میں ہوا۔ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت و ارشاد کا سلسلہ بڑی گرمجوشی سے شروع کردیا ہے۔ قرآن کریم کی جو سورتیں یا آیات نازل ہوتی ہیں، حضور اپنے کیف آگیں لہجہ میں اس کی تلاوت کرتے ہیں اور لوگوں کو سناتے ہیں۔ احکام الٰہیہ کی خود بھی پابندی فرماتے ہیں اور دامن رحمت سے جو وابستہ ہوجاتا ہے وہ بھی سرخوشی سے ان پر عمل پیرا ہوجاتا ہے۔ سارا مکہ بھڑک اٹھتا ہے۔ ظلم وستم کا آغاز ہوجاتا ہے۔ اس کے باوجود اللہ کے بندے اپنے اللہ کے بتائے ہوئے راستہ پر بڑی جوانمردی سے گامزن ہیں۔ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس والہانہ جوش وخروش کو دیکھ کر تصویر حیرت بن جاتے ہیں اور آخر اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ یہ دیوانہ ہے، اس کا دماغ ناکارہ ہوگیا ہے۔ سود و زیاں میں تمیز کی صلاحیت باقی نہیں رہی۔ اللہ تعالیٰ قسم اٹھا کر کفار کے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں کہ میرا محبوب دیوانہ نہیں ہے بللکہ اخلاق عالیہ کی ان رفعتوں پر فائز ہے جہاں کسی کی رسائی نہیں ہوسکتی۔ جس کا کردار اتنا بلند ہو، جس کی سیرت اتنی بےداغ اور جس کے اعمال سراپا نور ہوں، بھلا اس کو مجنون کہنا کس طرح روا ہے؟