У нас вы можете посмотреть бесплатно تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: امریکہ کی ایران پہ حملہ کی دھمکیاں۔۔ عواقب و نتائج или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: امریکہ کی ایران پہ حملہ کی دھمکیاں۔۔ عواقب و نتائج مہمان تجزیہ نگار : ناصر شیرازی ڈائریکٹر سینٹر فار پاک گلف اسٹڈیز اسلام آباد میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو سوالات: • امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکیوں کے پسِ منظر میں اصل محرکات کیا ہیں؟ کیا یہ محض دباؤ کی حکمتِ عملی ہے یا حقیقی عسکری اقدام کا امکان موجود ہے؟ • اگر امریکہ واقعی ایران پر حملہ کرتا ہے تو مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن کس طرح متاثر ہوگا اور کن ممالک کو براہِ راست یا بالواسطہ نقصان پہنچ سکتا ہے؟ • ایران کے ممکنہ ردِعمل کی نوعیت کیا ہو سکتی ہے؟ کیا ایران صرف دفاعی حکمتِ عملی اپنائے گا یا خطے میں اپنے اتحادیوں کے ذریعے جوابی کارروائی کرے گا؟ • پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو اس ممکنہ کشیدگی میں کیا سفارتی اور پالیسی موقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے؟ خلاصہ گفتگو و اہم نکات: امریکہ اس وقت اپنی دن بدن سکڑتی ہوئی قوت و طاقت سے شدید جھنجھلایا ہوا ہے جمہوری اسلامی ایران کی باوقار قوم، دلیر قیادت نے امریکی تو سیع پسند عزائم کے آگے بند باندھ دیا ہے امریکہ تیل پیدا کرنے والے مسلم عرب خطے میں اپنا تسلط ا س ر ا ئ ل کے ذریعے چلاتا ہے موجودہ امریکی حکمران خود ص ے ہ و نی تحریک کا فرد سمجھتے ہیں ا س ر ائ ی ل کی شکست امریک کی ہزیمت ہے جمہوری اسلامی ایران اپنی اسلامی نظریاتی بنیاد کے ساتھ ساتھ دفاعی طورپہ بھی اپنی طاقت و قوت ثابت کرچکا ہے امریکہ ابھی بھی جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی غلط فہمی میں مبتلا ہے امریکہ دنیا کو جنگل کے قانون کی طرح کنٹرول کرنا چاہتا ہے صیہونی حکومت بھی دو سال کی جارحیت کے باوجود حماس کو شکست نہ دے سکی امریکی رجیم ابھی بھی ایران کو اندرونی یا بیرونی جارحیت کا نشانہ بنانے کی غلط فہمی میں مبتلا ہے امریکہ ایران کو معاشی طور پر کمزور کرنا اور اندرونی احتجاج اور بے چینی کو بڑھانا چاہتا ہے جمہوری اسلامی ایران کا نظام اور حکومت بھی قائم ہے اور ایران دنیا میں تنہا بھی نہیں ہے موجودہ امریکی صدر جنگی اور جارحانہ ذہنیت رکھنے والا بے حس انسان ہے امریکی استعمار کا ماضی گواہ ہے کہ امن کے نام پہ صرف جنگ طلبی کرتا ہے امریکہ مشرق وسطیٰ میں فقط " گھس بیٹھیا " اور بن بلایا مہمان ہے امریکہ چالیس سال پرانی ٹیکنالوجی رکھنے والے جنگی بیڑے کو "جنگی خوف" کا باعث بنارہا ہے ایران بہت واضح ہے کآبنائے ہرمز سے اگر ایرانی تیل بند ہے تو پھر سب کا تیل بند ہوگا ایران نے ثابت کیا ہے وہ اپنےخطے اور اردگرد کی سمت طے کرنے میں مالک و مختار ہے ایران اٹھاون سو مربع میل کی کوسٹل لائن رکھتا ہے اس خطے میں امریکی اتحادیوں نے اپنے فوجی اڈے ایران کے خلاف استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے یمن اور عراق میں ایران کی واضح حمایت موجود ہے ایران کی آزادی، اس کی سرزمین، اس کی خودمختاری، کا اصل دفاع ایرانی عوام، نوجوانوں اور قیادت کو ہی کرنا ہوگا اگر امریکہ جنگ اور جارحیت کی حماقت کرتا ہے ساری مسلم دنیا اس پہ ریسپانس کرے گی ایران اہل بیت علیہم السلام کا ملک ہے اس لئے کبھی جارحیت نہیں کرے گا بلکہ دفاع کا حق استعمال کرے گا ایران کا کہنا ہے کہ ممکنہ مسلط کردہ جارحیت کا جواب لا محدود ہوگا، جب کہ امریکہ محدود ریجنل جنگ کرنے کا متمنی ہے ایران اگر اس پہ پر دوبارہ حملہ ہوا تو وہ "اپنی پوری قوت کے ساتھ جوابی کارروائی" کرے گا جنگ کی صورت میں ایران کا نقصان امریکہ کی نسبت کم ہوگا ایران طویل جنگ کا تجربہ رکھتا ہے، اس لئے ایرانی عوام اور قیادت پر عزم ہیں جنگ کا دائرہ پورے خطے کے جغرافیے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جنگ کی صورت میں گیس اور تیل کی قیمتیں خوفناک حد تک بڑھ جائیں گی جو کہ یورپ کے لئے نئی مصیبت سے کم نہ ہوگا ایران نے اگر اس ممکنہ جارحیت کو ایک عالمی مسئلہ بنالیا تو یہ بھی اس کی کامیابی ہوگی امریکہ تو خود اس وقت بری طرح داخلی انتشار کا شکا رہے امریکی اپوزیشن ٹرمپ کے خلاف مڈٹرم مواخذہ کے موڈ میں نظر آتی ہے ایپسٹن فائلز سے بلیک میل شدہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی نظام کے لئے اندر سے ضرب کاری بن چکی ہے ایران کی میزائیل پاور دنیا کے ایک مثال بن چکی ہے ایران دشمن کے مقابلے میں قرآنی حکمت عملی پہ کارفرما ہے اور رہے گا یقین کامل ہے کہ امت مسلمہ ایران پہ ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں امت واحدہ ہونے کا ثبوت دے گی مسلم ممالک کو چاہیئے کہ اسلامی سربراہ کانفرنس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے چھوٹے موٹے اختلافات کو ختم کرلیں مسئلہ صرف یہ ہے کہ چند مسلم حکمران امریکہ سے ڈرتے ہیں پاکستان کبھی بھی کمزور ایران نہیں چاہے گا ایران کے ہمسایہ مسلم ممالک کو بھی مضبوط اور محفوظ ایران زیادہ سوٹ کرتا ہے مسلم ممالک کی فرنٹ دفاعی لائن جمہوری اسلامی ایران ہے جمہوری اسلامی ایران کا مضبوط و محفوظ ہونا تمام امت مسلمہ کا مفاد ہے