У нас вы можете посмотреть бесплатно GHSS BAGHDADA MARDAN FOOD FESTIVAL DAY || MY First Vlogs in GHSS Baghdada Mardan или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
مردان () گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول بغدادہ میں فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے اپنے ہاتھوں سے مختلف قسم کے پکوا ن تیار کئے۔ طلباء نے روایتی کھانوں کے علاوہ گاجر کا حلوہ، چارسدہ وال چاول،فروٹ چاٹ، چنا چاٹ،چکن اور سیخ تکہ،کشمیری چائے،قہوہ اور کباب کے سٹالز لگائے تھے۔فوڈ فیسٹول میں دوسرے سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر امتیاز احمد نے سکول کے پرنسپل اشرف علی اور عمائدین علاقہ ملک محمد الیاس اوراشفاق احمد لودھی کے ہمراہ فوڈ فیسٹول کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر امتیاز احمد نے فوڈ فیسٹول کو ایک اچھی کاوش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسی طرح کی سرگرمیوں سے طلباء کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے بھی سرکاری سکولوں میں اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ یہ طلباء بھی مختلف شعبوں میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں بھی ایکٹویٹی بیسڈ لرنگ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول بغدادہ میں فوڈ فیسٹول بھی اس کی ایک کڑی ہے۔سکول کے پرنسپل اشرف علی نے کہاکہ جی ایچ ایس ایس بغدادہ میں پچھلے چار سالوں سے مسلسل فوڈ فیسٹول کاا نعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد طلباء کو یہ پیغام دینا ہے کہ سکول ایک بہترین جگہ ہے اور یہاں سے ہو کر ہی وہ معاشرے میں بہترین زندگی گزار سکتے ہیں۔ سکول میں اکیڈمکس کے ساتھ ساتھ طلباء کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے کہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول بغدادہ میں طلباء کو زندگی کی مہارتوں پر مبنی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب زندگی گزار سکے۔عمائدین علاقہ ملک الیاس اور اشفاق لودھی نے فوڈ فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر سکول انتظامیہ اور طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ پرنسپل اشرف علی کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول بغدادہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے لئے ایک ماڈل سکول بن گیا ہے۔