У нас вы можете посмотреть бесплатно a brief journey - Mutfiqqa Tarjuma e Quran Hakeem - متفقہ ترجمہ قرآن или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
ایک بڑی پیاری حدیث ہے جس میں نبی اکرم ﷺ نے عظمت و مقامِ قرآن کو اور اس کے حبل ُ ﷲ ہونے کی حیثیت کو بیان فرمایا ہے۔ معجم طبرانی کبیر میں حضرت جبیر ؓبن مطعم سے روایت ہے کہ ایک موقع پر حضور ﷺ اپنے حجرۂ مبارک سے برآمد ہوئے‘ آپؐ نے دیکھا کہ مسجد نبویؐ کے ایک کونے میں کچھ لوگ بیٹھے قرآن پڑھ رہے ہیں اور پڑھا رہے ہیں۔ درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ حضورﷺ کے چہرۂ انور پر بشاشت اور خوشی کے آثار ظاہر ہوئے۔ حضورﷺ ان کے پاس چل کر تشریف لے گئے اور ان صحابہ کرام ؓ سے سوال کیا: ((اَ لَیْسَ تَشْھَدُوْنَ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَنِّیْ رَسُوْلُ اﷲِ وَاَنَّ الْقُرْآنَ جَآءَ مِنْ عِنْدِاﷲِ )) ’’کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں‘ وہ تنہا ہے اور اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں ؟ اور یہ کہ میں ﷲ کا رسول ہوں اور یہ کہ قرآن ﷲ کے پاس سے آیا؟‘‘حضرت جبیر ؓ‘ آگے روایت کرتے ہیں کہ: قُلْنَا بَلٰی یَا رَسُوْلَ اﷲِ ’’ہم نے عرض کیا:یقیناایسا ہی ہے اے ﷲ کے رسول!‘‘ حضور ﷺنے صحابہ کرام ؓ کی اس تصدیق و شہادت کے بعد فرمایا: (( فَاَبْشِرُوْا فَاِنَّ ھٰذَا الْقُرْاٰنَ طَرْفُہٗ بِیَدِ اﷲِ وَ طَرْفُہٗ بِاَیْدِیْکُمْ)) ’’پھر تو خو شیاں مناؤ‘اس لئے کہ اس قرآن کا ایک سرا ﷲ کے ہاتھ میں ہے اور ایک سرا تمہارے ہاتھ میں ہے ‘‘۔ آگے ارشاد ہوا: ((فَتَمَسَّکُوْ ا بِہٖ فَاِنَّکُمْ لَنْ تَھْلِکُوْا وَلَنْ تُضِلُّوْا بَعْدَہٗ اَبَدًا)) ’’پس اسے مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھو! (اگرتم نے ایسا کیا) تو اس کے بعد تم نہ کبھی ہلاک ہو گے اور نہ کبھی گمراہ‘‘۔ اس حدیث شریف میں گویا حبل ُ ﷲ کی شرح موجود ہے کہ یہ قرآن حکیم ہے۔ اب اگر اس حدیث کے ساتھ حضرت ابو سعید خدریؓ کی ایک مرفوع حدیث اور شامل کر لی جائے تو قرآن مجید کے حبل ﷲ ہونے کی بات بالکل واضح اور مبرہن ہو جائے گی۔ آپ ؓ روایت کرتے ہیں:قال رسول ﷲ ﷺ : ((کِتَابُ اﷲِ ھُوَ حَبْلُ ﷲِ الْمَمْدُوْدُ مِنَ السَّمَاءِ اِلَی الْاَرْضِ)) ’’رسول ﷲﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اﷲ کی کتاب ہی اﷲ کی رسی ہے جو آسمان سے زمین تک تنی ہوئی ہے‘‘۔ #mutafiqa #TarjumaeQuran #Quran #TIF #ILM_Foundation #theilmfoundation #mutalaequranhakeem #MQH #TheILMFoundation #TIF #aqdarkishama #LovefortheQuran #Quran #journey #quran #mutalaequran #deenislam #deenitaleem #tanzeemeislami #islam #islamic #ILM_Foundation #Quran_Program #Online_Quran #QuranCurriculum #MutalaQuranEHakeem #PakistanEducation #IslamicStudies