У нас вы можете посмотреть бесплатно EP-02 II Personality Development & Sufi Orders II Sufi Salasil awr Tameer e Shakhsiyyat или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
صوفیاء کے ہاں اصلاح نفس کے طریقے: ایک اصلاحی مطالعہ [ایپی سوڈ 2] ------------------------------------------------------------------------------------------- تعمیر شخصیت اور اصلاح نفس پر الحکمۃ انسٹی ٹیوٹ لاہور کے تعاون اور سرپرستی سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کروانے کا موقع ملا کہ جس میں اصلاح نفس یا تزکیہ نفس یا تعمیر شخصیت کے چار ماڈلز کا جائزہ چار مختلف سیشنز میں لیا گیا۔ پہلے سیشن کا موضوع جدید نفسیات میں تعمیر شخصیت کے متنوع نظریات کا جائزہ تھا کہ جس میں فرائیڈ کی سائیکو اینالیسس، جان واٹسن کی بی ہیویئر ازم اور ماسلو کی ہیومنسٹک سائیکالوجی کی تھیوریز کا جائزہ لیا گیا۔ ریکارڈنگ ہمارے چینل پر موجود ہے۔ دوسرے سیشن کا موضوع صوفی سلاسل میں تعمیر شخصیت اور اصلاح نفس کے حوالے سے معروف ٹولز کا جائزہ لینا تھا کہ جس میں مراقبہ، تصور شیخ، لطائف ستہ، وجد وسماع، ذکر جہری، مجاہدہ نفس کے اصول، ضبط نفس کے اصول اور تصوف کی تاریخ کے ادوار کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ ریکارڈنگ کا لنک نیچے موجود ہے۔ تیسرے سیشن میں فرد کی تعمیر شخصیت کی بابت اسلامی تحریکوں کے تربیتی نظاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تبلیغی جماعت، جماعت اسلامی، تنظیم اسلامی اور الاخوان المسلمون کو زیر بحث لایا گیا۔ چوتھے سیشن میں کتاب وسنت اور خیر القرون کی روشنی میں تعمیر شخصیت، اصلاح نفس اور تزکیہ نفس کے تصورات اور پریکٹیسز کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ چوتھا سیشن در اصل ہماری کتاب "صالح اور مصلح" کا خلاصہ ہے کہ جس میں بتلایا گیا ہے کہ متقدمین صوفیاء یا سلف صالحین کا تصوف کون سا تھا کہ جس سے متاخرین صوفیاء نے انحراف کیا ہے۔ آخری دو سیشنز بھی چینل پر جلد ہی اپ لوڈ کر دیے جائیں گے۔ امید ہے کہ اس ورکشاپ سے تعمیر شخصیت کے موضوع کو مختلف ڈائمینشنز سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اور اس حوالے سے مختلف زاویہ ہائے نگاہ کیا سوچ اور فکر رکھتے ہیں، اس کا خلاصہ سامنے آ جائے گا۔