У нас вы можете посмотреть бесплатно فقہِ حنفی کا دفاع اور اساتذہ سے وابستگی/ مفتی سید علی زین العابدین کرمانی или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
#jamianizamiarizvia #bahareshariat #compitition #madrasah #amjadali #moqabla #bazmibazm #zainulabadin #fiqhehanafi #islam #islamicvideo #new #ahlesunnat #bazmeraza #newvideo #majliseulamaenizamia #muftiazampakistan #islamicuniversity #hasanraza قرآنِ مجید اور احادیثِ مبارکہ میں جا بجا علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ تعلیم وتعلم کا سلسلہ حضورِ اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ سے اب تک بلا تعطل جاری و ساری ہے۔ صدرِ شریعت، بدرِ طریقت، خلیفۂ اعلٰی حضرت، مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے ’’بہارِ شریعت‘‘ تصنیف فرما کر عالَمِ اسلام پر احسان فرمایا، یہ کتاب عوام و خواص کی بنیادی ضرورت ہے، اِس کی حقیقت سے کوئی بھی غیر جانب دار شخص انکار نہیں کر سکتا۔ مرکزِ علوم وفنون جامعہ نظامیہ رضویہ، لاہور میں تفقہ فی الدین کو فروغ دینے کے لیے جہاں دیگر طریقے اپنائے جاتے ہیں وہاں جامعہ کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم بزمِ رضا پاکستان کے زیرِ اہتمام ’’مسابقۂ بہارِ شریعت‘‘ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے، جس کا سہرا استاذ العلما مولانا محمد حسن رضا سیالوی صاحب مدّ ظلہ کے سر سجتا ہے۔ امسال (2023ء میں) تیسرے مسابقۂ بہارِ شریعت کا آغاز 07 اکتوبر، 2023ء کو ہوا، 26 مسابقوں کے بعد، 14 دسمبر، 2023ء کو فائنل کا انعقاد ہوا۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ تمام مسابقہ جات کا انعقاد اوقاتِ اسباق کے علاوہ ہوا؛ تاکہ اسباق کی کارکردگی متأثر نہ ہو۔ مسابقہ میں 16 ٹیمیں شریک تھیں، ہر ٹیم 4 افراد پر مشتمل تھی، یوں 64 طلبہ نے مسابقہ میں حصہ لیا، سبقت پانے والے طلبہ کے اسما یہ ہیں: 1) مولانا مسعود احمد۔ 2) مولانا حسان رضا۔ 3) مولانا محمد عبیر شاہد سیفی(اِن تینوں کا تعلق درجہ ثالثہ سے ہے)۔ 4) مولانا محمد عبد اللہ رضوی (درجہ رابعہ)۔ حسبِ سابق امسال بھی مسابقہ کی منصوبہ بندی اور تمام مراحل کی نگرانی میرِ مسابقہ اُستاذ العلما مولانا محمد حسن رضا سیالوی حفظہ اللہ تعالٰی نے سرانجام دی۔ آپ کے زیرِ نگرانی درجۂ حدیث شریف کے چھ طلبہ نے انتظامی ذمہ داریاں ادا کیں: مولانا سید جنید شاہ شیرازی، مولانا احمد کلیم نقشبندی، مولانا وسیم نسیم سلطانی، مولانا محمد سلمان قادری، مولانا محمد ذوالفقار اور مولانا محمد عثمان غنی اختری رضوی۔ مسابقہ کے فائنل میں مہمانِ خصوصی جامعہ نعیمیہ، لاہور کے قابلِ فخر مدرس ومفتی، نبیرۂ حضرت شاہ ابو المعالی علیہ الرحمہ، استاذ العلما مفتی سید علی زین العابدین کرمانی تھے، اُنھوں نے طلبہ کو تربیتی خطاب سے بھی نوازا۔ صدارتی خطبہ جامع المعقول والمنقول شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد عبد الستار سعیدی مد ظلہ نے دیا۔ آپ نے مسابقۂ بہار شریعت کے انعقاد پر نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام منتظمین کی بھر پور تحسین کی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا: یہ مسابقہ مجھ سمیت تما م شرکا کے لیے مفید ہے، بہت سے مسائل دورانِ مسابقہ مستحضر ہوئے ہیں۔ آخر میں بزمِ رضا کی طرف سے شرکا، مہمانِ گرامی اور میرِ مسابقہ کو تحائف پیش کیے گئے۔