У нас вы можете посмотреть бесплатно POEM - Lecture-- 1 (حصہ نظم: حمد (شاعر: مولانا ظفر علی خان) Part-1 (Lectures 4 Intermediate Students или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
حمد ایک عربی لفظ ہے، جس کے معانی ‘‘تعریف‘‘ کے ہیں۔ اللہ کی تعریف میں کہی جانے والی نظم کو حمد کہتے ہیں۔ حمد باری تعالیٰ میں شاعر اللہ کی ذات، صفات، قدرت اور عظمت کا ذکر کرتا ہے۔ اُردو میں حمدیہ شاعر ی کا پہلا مجموعہ ’’غلام سرور لاہوری‘‘ کاہے جو ’’دیوان حمد ایزدی‘‘ کے نام سے 1881ء میں مطبع نول کشور، لکھنؤ سے شائع ہوا۔ نظم کا عنوان: حمد شاعر کا نام: مولانا ظفر علی خان شاعر کا تعارف: مولانا ظفر علی خاں مشہور سیاست دان، صحافی اور شاعر تھے ۔1873 میں کوٹ مہرتھ،وزیر آباد میں پیدا ہوئے ۔ بی ۔اے علی گڑھ سے کیا ۔علامہ شبلی نعمانی اور پروفیسر آرنلڈ سے کسبِ فیض کیا ۔حیدر آباد میں سرکاری ملازم ہوئے جلد ہی ملازمت سے الگ ہو کر مشہور اخبار "زمیندار" کی ادارت سنبھال لی ۔انگریزی سامراج کے خلاف قلمی جہاد کیا جس کی پاداش میں کئی مرتبہ جیل بھی گئے۔ آپ 1956 میں خالق حقیقی سے جا ملے۔آپ کا مزار وزیر آباد میں ہی ہے۔مولاناظفر علی خاں بلند پایہ ادیب ،قادر الکلام شاعر ،اچھے مترجم، اعلیٰ پائے کے صحافی،شعلہ بیان مقرر ،اور حریت پسند رہنما تھے ۔فی البدیہہ شعر کہنے پر قدرت رکھتے تھے۔محاورات کے برجستہ استعمال اور زبان وبیان پر عبور رکھتے تھے۔فن اور زبان کے اعتبار سے ان کا کوئی حریف نہیں ۔مشکل بحروں میں طویل نظمیں لکھنے میں ابھیں کمال حاصل تھا۔ کلام کا ایک حصہ ظریفانہ ہے، اس رنگ میں اکبر الٰہ آبادی کے بعد دوسرے بڑے شاعرہیں۔ تصانیف: چمنستان، بہارستان، خیالستان، جسیات، ارمغانِ قادیان