У нас вы можете посмотреть бесплатно New Manqabat e Muawiya 2026 || Kalam: Mufti Rashid Ali Qadri Attari || Voice: Haji Asif Attari или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
خُدا نے لُطف و کرم سے اُونچا کیا ہے رُتبہ مُعاویہ کا منقبتِ امیر مُعاویہ رضی اللہ عنہ ازقلم✍️: ابوالحقائق مفتی راشد علی رضوی عطاری (1)خُدا نے لُطف و کرم سے اُونچا کیا ہے رُتبہ مُعاویہ کا پڑھا ہے اُمت کے پیشواؤں نے خُوب خُطبہ مُعاویہ کا (2)کلامِ ربّ کے ہوئے وہ کاتب ، بنے نبی کے عظیم صاحب جبھی تو اُونچا ہوا ہے دیکھو ، مقام و رُتبہ معاویہ کا (3)علی کے لختِ جگر نے ان کو ، کیا خلیفہ، ہوئے ہیں راضی حَسن کی ہے جس پہ مہر ثابِت، وہ ہے قَبالہ معاویہ کا (4)کتاب و سُنت کے ہیں یہ عالم ، رُموز و اَسرار کے ہیں عارف فقاہت و اِجتہاد میں بھی ، ہے بھاری پلّہ معاویہ کا (5)تبرکاتِ نبی کو اپنے کفن میں لے کر لحد میں اُترے ہے برکتوں کو سمیٹنے کا عجب طریقہ معاویہ کا (6)ہوئے صحابہ کی صَف میں شامل ، غلام آقا کے ہیں یہ کامل مقام دیکھو ، نصیب دیکھو ، عجب نرالا معاویہ کا (7)عَدو جنابِ معاویہ کا،ذلیل و رُسوا و خوار ہوگا مقام و عزت وہ پائے گا جو ، ہوا ہے شیدا معاویہ کا (8)شَرَف خُدا نے ہے کیسا بخشا ، ہیں ان کی خواہَر نبی کی زوجہ ہے کس قدر اِحترام والا ، عظیم رشتہ معاویہ کا (9)نگاہ کرکے،دعائیں دے کر، عنایتیں کرکے خاص اپنی عُلوم و عرفاں سے بھر دیا ہے، نبی نے سینہ معاویہ کا (10)لبوں پہ سرکار کے ہے آیا ، اِسی لیے ہم کو بھی ہے بھایا چمکتا روشن دَمکتا تارہ ، ہے نامِ والا معاویہ کا (11)علی کے لختِ جِگر نے ہاتھوں میں ہاتھ انکے دِیا ہے دیکھو ہوئے ہیں فرمانروا یہ سب پر،جما ہے سکّہ معاویہ کا (12)یزید کے فعلِ بد کا ان سے ، کرو نہ ہر گِز موازنہ تُم یہ عادل و پارسا ہیں دیکھو، عمل ہے شُستہ معاویہ کا (13)کمانِ بُرہان سے نِکل کر ، کیا ہے باطل کے تَن کو گھائل عَدو کے سینے پہ تِیر بن کر لگا قصیدہ معاویہ کا (14)مُحبِّ اَصحاب و آل ہو کر ، ہمیشہ رہنا انہیں کا چاکر ملے گا بُرہان تجھ کو صدقہ علی ، حَسن کا معاویہ کا