У нас вы можете посмотреть бесплатно EP-14 II Amwal e Zakat II Zakatable Assets или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
کن چیزوں پر زکوۃ فرض ہے [Comparative Fiqh Course] ----------------------------------------------------------------------------- مرکز النور، لاہور میں ہمارا ایک سال سے یونیورسٹی گریجویٹس کے لیے شارٹ درس نظامی کورس چل رہا ہے، الحمد للہ۔ دوسرے سمسٹر میں ہم نے تقابلی فقہ [comparative fiqh] پر مصر اور جامعہ ازہر کے معروف عالم دین سید سابق کی کتاب فقہ السنہ کا مطالعہ کیا ہے۔ سید سابق کی کتاب تقابلی فقہ پر اپنی حسن ترتیب اور اسلوب بیان کے سبب ایک عمدہ کتاب شمار ہوتی ہے۔ تقابلی فقہ کے مطالعہ کے لیے ابن رشد رحمہ اللہ کی بدایۃ المجتہد کے بعد یہ دوسری کتاب ہے جو مجھے بہت پسند ہے اگرچہ اس میں کچھ مسائل ہیں لیکن مسائل کس کتاب میں نہیں ہوتے۔ سید سابق رحمہ اللہ کی کتاب کو بہت پذیرائی ملی یہاں تک کہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کتاب پر "تمام المنہ" کے نام سے تعلیق چڑھائی۔ وہ سید سابق پر تنقید کرنے کے باوجود کہ انہوں نے کئی ضعیف روایات کو صحیح یا صحیح روایات کو ضعیف لکھ دیا، ان کی کتاب کی حسن ترتیب اور اسلوب بیان کی تعریف کرتے ہیں۔ سید سابق رحمہ اللہ کا تعلق الاخوان المسلمون سے تھا اور وہ حسن البناء رحمہ اللہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے بلکہ آپ سید سابق رحمہ اللہ کے مقام کا اس سے اندازہ لگائیں کہ شیخ یوسف القرضاوی ان کے شاگردوں میں سے ہیں۔ سید سابق رحمہ اللہ جب تحریکی وابستگی اور سرگرمیوں کی وجہ سے حکومت وقت کی طرف سے پابند سلاسل کیے گئے تو وہ جیل میں ہی اپنے جیل کے ساتھیوں کو روزہ مرہ زندگی کے مسائل سے متعلق درس دیتے تھے۔ انہی دروس کے سلسلے کو انہوں نے بعد ازاں "فقہ السنہ" کے نام سے پبلش کیا اور اس کتاب کو وہ پذیرائی ملی کہ کئی ایک زبانوں میں اس کے ترجمے ہوئے۔ پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر عبد المحسن صاحب نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کیا ہے جو کہ شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد صاحب کی نظر ثانی اور علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحقیق کے ساتھ مکتبہ اسلامیہ لاہور سے پبلش ہوا ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ کی تعلیق "تمام المنہ" کا بھی اردو ترجمہ جمال احمد مدنی صاحب کے قلم سے یو پی، انڈیا سے شائع ہو چکا ہے۔ کتاب بہت اچھی ہے، اگرچہ اس اعتبار سے ہماری ویڈیو ریکارڈنگ اتنی معیاری نہیں ہے۔ لیکن نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے، اس کو مان لیں۔ اور ویسے بھی یہ فزیکل کلاس کی ریکارڈنگ ہے یعنی اصل مقصود فزیکل کلاس تھی، اضافی طور اسے ریکارڈ بھی کر لیا گیا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کلاس کا ماحول ذرا اوپن انوائرمینٹ ہوتا ہے جبکہ اسٹوڈیو میں کنٹرولڈ ماحول ہوتا ہے۔ اس لیے فزیکل کلاس میں اسٹوڈیو ریکارڈنگ کا معیار حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ البتہ اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مزید بہتر کیمروں کے استعمال کے ساتھ آئندہ کی کلاسز کے لیے اس سے بہتر معیار کر حاصل پائیں۔ جزاکم اللہ خیرا