У нас вы можете посмотреть бесплатно Razi Akhtar Shauq recites his ghazal دن کا ملال شام کی وحشت کہاں سے لائیں или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
رضی اختر شوق دن کا ملال شام کی وحشت کہاں سے لائیں زر زادگان شہر محبت کہاں سے لائیں وڈیو کے لیے شکریہ: محترم محمد سالک الدین جشنِ جگن ناتھ آزاد کولمبس، اوہائیو 1997 دن کا ملال شام کی وحشت کہاں سے لائیں زر زادگان شہر محبت کہاں سے لائیں صرف شمار دولت دنیا ہوئے جو لوگ وہ نامراد دل کی امارت کہاں سے لائیں سارا لہو تو صرف شمار و عدو ہوا شام فراق یار کی اجرت کہاں سے لائیں وہ جن کے دل کے ساتھ نہ دھڑکا ہو کوئی دل زندہ بھی ہیں تو اس کی شہادت کہاں سے لائیں دو حرف اپنے دل کی گواہی کے واسطے کہنا بھی چاہتے ہوں تو جرأت کہاں سے لائیں بے چہرہ لوگ چہرہ دکھانے کے شوق میں! آئینے مانگ لائے ہیں حیرت کہاں سے لائیں اپنے ہی نقش پا کے عقیدت گزار لوگ کچھ اور دیکھنے کو بصارت کہاں سے لائیں کچھ زر گران شہر نے اہل کمال کا چہرہ بنا لیا قد و قامت کہاں سے لائیں اجڑے نہیں کبھی وہ جو ٹوٹے نہیں کبھی وہ لوگ حرف لکھنے کی قوت کہاں سے لائیں جب در ہی بند ہوں کوئی خوشبو کہاں سے آئے گر لفظ لکھ بھی دیں تو حلاوت کہاں سے لائیں رضی اختر شوق