У нас вы можете посмотреть бесплатно Surah Kahf and Protection from Dajjal или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Surah Kahf and Protection from Dajjal اس سورت کا نام (الکہف) ہے اور یہ نام اس سورت کی آیت ٩ سے لیا گیا ہے کہف کے معنی غار کے ہیں ، اس سورت میں چونکہ غار والوں کا ذکر ہے اس لیے اسی مناسبت سے اس سورة کا نام (الکہف) رکھا گیا ۔ آیت ١ تا ٨ تمہیدی آیات ہیں جن میں نزول قرآن کا مقصد واضح کیا گیا ہے۔ آیت ٩ تا ٢٦ میں اصحاب کہف کا قصہ بیان ہوا ہے جو دوسری زندگی کے لیے ایک واقعاتی مثال بھی ہے اور جس میں راہ خدا میں ہجرت کے تعلق سے رہنمائی کا سامان بھی۔ آیت ٢٧ تا ٣١ میں اہل ایمان کی قدر افزائی کی گئی ہے اور ان لوگوں کو جو دنیا پرستی میں مگن ہیں ان کے حال پر چھوڑ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آیت ٣٢ تا ٤٤ میں دو اشخاص کا قصہ بیان کیا گیا ہے جن میں سے ایک دنیا کی کامیابی ہی کو اصل کامیابی سمجھتا تھا اور دوسرا شخص یقین رکھتا تھا کہ آخرت کی کامیابی ہی اصل کامیابی ہے۔ پھر دنیا کی کامیابی کو اصل کامیابی سمجھنے والے کو کس طرح کف افسوس ملنا پڑا۔ آیت ٤٥ تا ٤٩ میں دنیا کی چند روزہ زندگی کی بہار کو ایک مثال کے ذریعہ واضح کرتے ہوئے قیامت کے دن کی پیشی کا نقشہ کھینچا گیا ہے اور نیک اعمال کو نتیجہ خیز اور باعث اجر قرار دیا گیا ہے۔ آیت ٥٠ تا ٥٩ میں آدم و ابلیس کا قصہ مختصراً بیان کرتے ہوئے مشرکین کی ذہنیت اور قرآن کے تعلق سے ان کے رویہ پر گرفت کی گئی ہے۔ آیت ٦٠ تا ٨٢ میں حضرت موسیٰ کے سفر کے واقعات پیش کئے گئے ہیں جن میں حکمت الٰہی کے بعض اسرار بےنقاب کئے گئے جس سے یہ رہنمائی ملتی ہے کہ دنیا میں جو بیشمار واقعات پیش آتے ہیں ان کے صرف ظاہری پہلو کو دیکھ کر کوئی فیصلہ کن رائے قائم کرنا صحیح نہیں۔ ان واقعات کے پیچھے اللہ کی حکمتیں اور مصلحتیں کار فرما ہوتی ہیں جن کا علم انسان کو نہیں ہوتا اور وہ اپنے ناقص علم اور جلد بازی کی بنا پر ان کی غلط توجہ کر بیٹھتا ہے۔ واقعات کا یہ پہلو کہ اس میں کیسے کیسے اسرار پوشیدہ ہوتے ہیں آخرت کے تعلق سے بڑا اہم ہے۔ آیت ٨٣ تا ١٠١ میں ایک سوال کے جواب میں ذو القرنین کا قصہ بیان ہوا ہے۔ اس قصہ میں اس کے کردار کا یہ پہلو خاص طور سے نمایاں کیا گیا ہے کہ کس طرح اس نے اپنے اقتدار کو خدا سے ڈرتے ہوئے اور آخرت کی جوابدہی کے احساس کے تحت استعمال کیا آیت ١٠٢ تا ١١٠ خاتمہ کی آیات ہیں جن میں شرک اور انکار آخرت پر تنبیہ ہے۔