У нас вы можете посмотреть бесплатно عمرہ اور احرام کی نیت الگ الگ ہیں Umrah or Ehram ki Niyat Alag Alag Hain или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Umrah or Ehram ki Niyat Alag Alag Hain عمرہ اور احرام کی نیت الگ الگ ہیں उमरह और एहराम की नियत में फर्क مفتي راشد انوار قاسمی بلند شهري مقيم دبي متحدة عرب امارات Mufti Rashid Anwar Qasmi Bulandshahri Resident Dubai united arab emirates کیاعمرہ اور احرام کی نیت الگ الگ ہیں حج اور عمرہ کی نیت سے متعلق چارباتیں اچھی طرح سمجھنی چاہئیں ، کیونکہ لوگ ان چار چیزوں کو ایک ہی سمجھ تے ہیں جس کی وجہ سے ان چاروں پر ٹھیک سے عمل نہیں کر پاتے، ان میں سے ایک ہے احرام کی چادریں ، دوسرے احرام کی نیت تیسرے عمرے کی نیت اور چوتھے نمبر پر ہے ، نیت کے وقت زبان سے تلبیہ پڑھنا، اور یاتلبیہ نہ پڑھیں تو: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہنا: یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ یا اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہنا، پہلے نمبر پر احرام کی چادریں : مرد حضرات احرام کی چادریں پہننے سے ، احرام میں داخل نہیں ہو تے ہیں، اور احرام کی نیت نہیں ہوجاتی ہے، بلکہ احرام کی چادریں پہننا الگ ہے، اور نیت الگ ہے، اسی لئے اگر دونوں کا موں کو الگ الگ کرنا چاہے تو کرسکتےہیں۔ مثلا: احرام کی چادریں گھر سے پہن کر بھی جاسکتے ہیں اور نیت اسوقت نہ کریں ، اور ایر پورٹ پر بھی پہن سکتے ہیں ، اور نیت ہوائی جہاز میں بیٹھ کر میقات سے پہلے پہلے کر سکتے ہیں۔البتہ جس وقت نیت کر رہے ہیں ، مرد حضرات احرام کی چاریں پہنے ہوئے ہونے چاہئیں، دوسری چیز احرام کی نیت ہے، اور نیت دل سے ہوتی ہے ، یعنی دل میں یہ نیت ہو کہ اب اسوقت میں احرام میں داخل ہوتاہوں ، یا احرام کی نیت کرتاہوں، یا احرام باندھ تاہوں اور اب نیت کے بعد سے کچھ حلال چیزیں بھی حرام ہو جائیں گی اس احرام میں داخل ہو نے کی وجہ سے اور اس احرام کی نیت کی وجہ سے، مثلا خوشبو لگانا سلے ہوے کپڑے پہننا وغیرہ ، جبکہ صرف احرام کے کپڑے پہننے سے یہ چیزیں حرام نہیں ہوتیں۔ اورنیت چاہے احرام کی ہو یا عمرے کی اس کا دل سے ہونا ضروری ہے اور زبان سے کہنا اچھا ہے مستحب ہے ضروری نہیں۔ تیسری چیز ہے عمرہ کی نیت: یعنی دل میں یہ نیت ہو کہ میں عمرہ کرنے کی نیت کررہاہوں۔ میں نے احرام کی نیت اور عمرے کی نیت کو الگ الگ بیان کیا صرف سجھانے کی وجہ سے، ورنہ دونوں نیت ایک ساتھ ہو جاتی ہیں۔ اور عام طور پر ایک ساتھ ہی کرتے ہیں، کیونکہ عمرہ بغیر احرام کے نہیں ہو تاہے۔ اسی طرح حج کرنے کے لئے احرام اور حج کی نیت ایک ساتھ کرتے ہیں ، اور وہ نیت ایک ساتھ یہ ہے کہ میں احرام کی اور عمرہ کرنے کی نیت کرتاہوں، یا یہ نیت کہ میں احرام باندھ تاہوں عمرہ کرنے کے لئے ، اور یہ نیتیں انسان کے دل میں خود بخودہوجاتی ہیں، اس لئے کہ یہ کام کرنے کے لئے ہی وہ گھر سے نکلتاہے۔ اور عام طور عربی میں نیت کے لئے یہ الفاظ کہے جاتے ہیں، اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أُرِيْدُ الْعُمْرَةَ فَيَسِّرْهَا لِيْ وَتَقَبَّلْهَا مِنِّيْ“ جس کا ترجمہ یہ ہے اے اللہ میں عمرہ کر نے کا ارادہ کرتاہوں ، میرے لئے تو اس کو آسان فرما اور قبول فرما۔ نیت کے لیے یہ الفاظ کہنا ضروری نہیں ہیں۔ لہٰذا اگر یہ الفاظ نہ کہے اور صرف دل میں نیت کرلی یا زبان سے اردو میں ہی کہہ دیا کہ میں عمرہ کی نیت کرتا ہوں کافی ہے، اور چوتھا کام وہ ہے جسکا نیت کرتے وقت زبان سے کہنا ضروری اور فرض ہے، اس کے بغیر احرام اورعمرہ کی نیت مکمل نہیں ہو نے کی ہے، وہ یہ ہے: یاتو تلبیہ زبان سےپڑھیں یا ایسا کوئی سا بھی کلمہ بولیں جس میں اللہ تعالی کی بڑائی اور عظمت ہو جیسے : اَللّٰہُ اَکْبَرْ یا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ یا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ،کہیں اسطرح کے الفاظ کہنا نیت کرتے وقت ضروری ہیں۔ البتہ خاص تلبیہ کے الفاظ کہناسنت ہے، ضروری اور شرط نہیں، اگر کوئی دوسرا ذکر بھی کیا تو نیتِ احرام صحیح ہو جائے گی ، لیکن تلبیہ بلاوجہ چھوڑنا مکروہ ہے، تلبیہ یہ ہے: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكْ، لَا شَرِيكَ لَكْ: Umrah or Ehram ki Niyat Main Farq Sawal: hajj ki niyat umrah ki niyat or ehram ki niyat main kya farq hai? Ya sab ki niyat ek hai? Kya inki niyat zaban se kehna zaruri hai? Ya dil main karna kafi hai? Or niyat ka tareeqa kya hai? Kese kijati hai? Kiya talbiya parhna zaruri hai? kya uske badle kuchh aur prhsakte hain? Niyat kaha Karen,ghar par ya Airport or airplane (hawaui jihaz) main niyat kar sakte hain? Kya niyat miqaat hi par karni zaruri hai? Kya ehraam ke kapre pehente hi khushbu wagherah haraam hojati hai? Kiya unki niyat arbi main karna zaruri hai? Ya apni zabaan urdu hindi main bhi karsakte hain? Question: Is there a difference between the intention for Hajj, the intention for Umrah, and the intention for Ihram, or is the intention for all the same? Is it necessary to say the intention with the tongue or is it enough to do it in the heart? What is the method of intention and how is it done? Is it necessary to recite Talbiyah, or can one recite something else instead? Where should one make the intention? उमरा और एहराम की नियत में फर्क, उमरह और ऐहराम की नियत में फर्क, उमरह और एहराम की नियत में फर्क سوال: حج کی نیت عمرے کی نیت اور احرم کی نیت میں فرق ہے یا سب کی نیت ایک ہے ، کیا ان کی نیت زبان سے کہنا ضروری ہے یا دل میں کرلینا کافی ہے، اور نیت کا طریقہ کیا ہے کیسے کی جاتی ہے، کیا تلبیہ پڑھنا ضروری ہے، یا سکے بدلے کچھ اور پڑھ سکتے ہیں، نیت کہاں کریں گھر پر یا ایرپورٹ پر یا ہوائی جہا ز میں کر سکتے ہیں؟ کیا نیت میقات پر ہی کرنا ضروری ہے، کیا احرام کے کپڑے پہنتے ہی خوشبو وغیرہ حرام ہوجا تی ہے، کیا ان کی نیت عربی میں کرنا ضروری ہے یا اپنی زبان اردو ہندی میں بھی کر سکتے ہیں ، نیت کرنے کا مکمل طریقہ،