У нас вы можете посмотреть бесплатно ZBC Sairbeen (11 march 2026): Reviving BBC Sairbeen — Trusted Urdu News Returns или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
آج کی عالمی بریفنگ میں مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی سب سے نمایاں موضوع ہے جہاں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اسی تناظر میں عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیں گے اور جانیں گے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث کون سی چھ اہم چیزیں جلد مہنگی ہو سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جی سیون ممالک کی جانب سے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر جاری کرنے کے فیصلے کا تیل کی عالمی قیمتوں پر کیا اثر پڑ سکتا ہے، اس پر بھی بات ہوگی۔ آج کے سیربین میں پاکستان نیوی کے آپریشن محافظ البحر (Muhafiz-ul-Bahr) پر بھی روشنی ڈالی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ آئل ٹینکر کے ہمراہ ’طغرل کلاس‘ جنگی جہاز کی تعیناتی کا مقصد کیا ہے۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کے قریب تھائی کارگو جہاز پر حملے کے بعد ریسکیو آپریشن، سمندری راستوں پر بڑھتے خطرات اور برطانیہ کے میری ٹائم مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق تنازع کے آغاز سے اب تک 13 جہازوں پر حملوں کی تفصیل بھی شامل ہے۔ خطے کی سیاست میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کروانے کی کوششیں بھی زیرِ بحث آئیں گی جبکہ نیپال کی سیاست میں ابھرتی شخصیت بلن شاہ کے ممکنہ وزیراعظم بننے پر بھارت کی تشویش کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے آج ہم بات کریں گے اودھ کے نوابوں کی شان و شوکت کی ان یادگار چیزوں کی جو دو صدیوں بعد بھی ان کی تہذیب کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ پشاور کی سو سال پرانی لکڑی کے فن پاروں کی تاریخی مارکیٹ کی آخری دکان کے بند ہونے کی کہانی بھی آج کے سیربین میں شامل ہے۔ دنیا بھر کی اہم خبریں، تجزیے اور پس منظر کے ساتھ سیربین میں آپ کا استقبال ہے۔ #sairbeen #zbcsairbeen #zigzagnews #middleeastcrisis #iranisraelwar #hormuzstrait #oilprices #pakistannavy #MuhafizUlBahr #globalnews #worldnews #pakistannews #nepalpolitics #peshawar