У нас вы можете посмотреть бесплатно Quran kya kehta hey? Roza 03/04 (2008) | Muhammad Shaikh или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
Download the pdf file of Saum / Roza https://www.muhammadshaikh.com/urdu_p... 00:14 al-baqara 2:196 05:19 al-maidah 5:95 07:05 al-maidah 5:95 08:02 an-nisa 4:92 12:15 al-mujadila 58:2 12:31 al-mujadila 58:3 13:25 al-mujadila 58:4 16:10 al-maida 5:89 29:55 al-ahzab 33 : 35 صوم ، روزہ ـ القرآن کیا کہتا ہے محمد شیخ کے سلسلے وار درس ۔القران کیا کہتا ھے۔ 2008 - بیان کا سال Ayaat discussed in this video: اﻟﺒﻘﺮﺓ۲۔ ۱۹۶۔ اور اللہ کے لئے حج اور عمرہ پورا کرو، لیکن اگر تم گھِر جاؤ تو جو تمہیں آسانی ہو ہدیہ/تحفہ دو( یعنی موشیوں میں سے) اور اپنے سر نہ منڈواؤ جب تک کہ ہدیہ اپنے(حلال ہونے کی جگہ) تک نہ پہنچ جائے، لیکن تم میں سے جو کوئی مریض ہو، یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو،تو پھر تم روزے سے یا صدقہ سے یا تنہائی سے فدیہ دو، اور اگر تم امن میں ہو تو جوکوئی عمرہ سے حج تک متمتع (فیضیاب) ہو، پس جو کچھ وہ آسانی سے ہدیہ دے، (یعنی موشیوں سے) پس جو کوئی (ہدیہ)نہ دے پائے وہ تین دن کے روزے حج کے دوران رکھے اور سات روزے جب تم لوٹو۔ یہ دس روزے پورے ہوئے۔ وہ اُسکے لئے ہے جن کے اہل مسجد حرام میں حاضر نہ ہوں۔ اور اللہ سے تقویٰحفاظت کرو۔ اور جان لو کہ بیشک اللہ شدید تعاقب کرنے والا ہے۔ المائدة۵۔ ۹۵۔ اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو! حالت احرام میں شکار کا قتل نہ کرو (یعنی قتل کرنے کے مقصد سے شکار کو ڈھونڈنا، پیچھا کرنا اور اسکو پکڑنا) پس جس نے تم میں سے ارادتاً شکار کیا، تو اس کی جزا(کفارہ) اس چوپائے کی مانند ہے جو اس نے شکار کیا، جس کا(فیصلہ) تم میں سے دو عادل(منصف) کریں، اور یہ کہ ہدیہ کعبہ تک پہنچایا جائے، یا (اس کا)کفارہ کچھ مسکینوں کا کھانا کھلانا، یا اسی کے برابر روزے ہیں، تاکہ وہ اپنے کئے کا مزہ چکھے، اللہ نے تمہیں جو کچھ پہلے گزر چکا معاف کردیا، پس جو کوئی اس کا اعادہ دہرائیگا، تو اللہ اس سے انتقام لے گا، اور اللہ طاقتور، انتقام لینے والا ہے۔ اﻟﻨﺴﺄ۴۔ ۹۲۔ اور ایک مومن کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی مومن کو قتل کرے، مگر غلطی سے ہو جائے اور جو کوئی کسی مومن کو غلطی سے قتل کرے، تو ایک مومن غلام کو آزاد کرے اور اس کے وُرثاء(اہلِ خانہ) کو خون بہا ادا کرے سوائے اس کے کہ وہ معاف کردیں، اور اگر وہ (مقتول) تمہاری دشمن قوم سے ہو، مگر وہ مومن ہو، تو ایک مومن غلام کو آزاد کرے، اور اگر وہ ایسی(دشمن)قوم سے ہو جس کے ساتھ تمہارا ایک معاہدہ ہو، تو اس کے ورثاء(اہل ِخانہ) کو خون بہا ادا کرے، اور ایک مومن غلام کو آزادکرے، پس جس کو یہ میسر نہ ہو تو دو ماہ کے مسلسل روزے رکھے، یہ اللہ کی طرف سے توبہ(کا طریقہ) ہے، اور اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ المجادلة۵۸۔ ۲۔ اور تم میں سے وہ لوگ جو اپنی عورتوں کو اپنی مائیں ظاہر کر دیتے ہیں وہ انکی مائیں نہیں ہو جاتیں۔ ان کی مائیں تو بس وہی ہیں جنہوں نے انہیں پیدا کیا، اور وہ تو بیشک ایک بہروپی اور جھوٹی گھڑی ہوئی بات کہتے ہیں اور بیشک اللہ معاف کرنے والا، بخشش کرنے والا ہے۔ ۳۔ اور وہ لوگ جو اپنی عورتوں کو مائیں ظاہر کردیتے ہیں پھر جو کچھ وہ کہہ چکے اس سے لوٹنا چاہتے ہیں۔ پس(چاہیئے کہ)ایک دوسرے کو مس کرنے سے پہلے ایک غلام کو آزاد کریں۔ اس کا تمہیں وعظ کیا جاتا ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب واقف ہے۔ ۴۔ پس جو کوئی نہ پائے تو ایک دوسرے کو مس کرنے سے قبل مسلسل دو ماہ کے روزے رکھے۔ پس جو جوئی اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ یہ اس لئے ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ ایمان لاؤ۔ اور یہ اللہ کی حدود ہیں۔ اور کافروں انکار کرنے والوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔ المائدة۵۔ ۸۹۔ اللہ تمہارے داہنےصحیح سے لغوبے مقصد باتوں پر تمہاری گرفت نہیں کرے گا لیکن جو تم نے داہنےصحیح سے گرہ لگالی ہے اُس پر تمہاری گرفت کرے گا، اور اُس کا کفارہ دس مسکینوں کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل خانہ کو اوسطاً کھلاتے ہو یا اُن کو لباس پہنانا ہے یا ایک غلام کو آزاد کرنا ہے۔ پس جو یہ نہ کرسکے تو تین دن کے روزے رکھے۔ یہ کفارہ ہے تمہارے داہنےسیدھے کا جب تم حلف اٹھالو۔ اور اپنے داہنےسیدھے کی حفاظت کرو اس طرح سے اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے شاید کہ تم شکر کرو۔ الأحزاب۳۳۔ ۳۵۔ بےشک مسلم مرد اور مسلم عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور پرہیزگار مرد اور پرہیزگار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور خشوع کرنے والے مرد اورخشوع کرنے والی عورتیں اور صدقات دینے والے مرد اور صدقات دینے والی عورتیں اور روزہ رکھنے والے مرد اور روزہ رکھنے والی عورتیں اور اپنے فروج کی حفاظت کرنے والے مرد اور (اپنے فروج کی) حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، اللہ نے اُن کے لئے بخشش اور اجرِ عظیم تیار کر رکھا ہے۔ #قرآن میں اللہ نے #صوم / #روزے رکھنے کا مقصد تقویٰ کا حصول بتایا ہے یعنی انسان برائیوں سے بچے اور اسکا نفس نیکی کی طرف راغب ہو - زیادہ تر #مسلمان یہ ہی جانتے ہیں کہ روزے وہ ہی ہیں جو رمضان کے مہینے میں رکھے جاتے ہیں - اس درس میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ #قرآن میں رمضان کے #روزوں کے علاوہ روزے اور قسم کے بھی ہوتے ہیں جو اللہ نے ہم پر لکھے ہیں - اور ان #روزوں کو رکھنے کا کیا مقصد اور وجوہات ہیں جس سے ہمارہ اللہ سے تقویٰ اور شعور میں اضافہ ہو - یہ درس ان لوگوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے جو قرآن کی آیات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں - Copyright ©️ 2025 Muhammad Shaikh Copyright of this video belongs to Muhammad Shaikh. No portion of this video or any images or audio therefrom may be published, disseminated, transmitted, downloaded, or replayed in any manner without the express written consent of the copyright holder.