У нас вы можете посмотреть бесплатно Cream Chaat Recipe | Creamy Fruit Chaat for Iftar | افطار اسپیشل کریم فروٹ چاٹ @ZaikaandCare или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
آج کی ویڈیو میں میں آپ کے ساتھ افطار کے لیے بہت ہی مزیدار اور کریمی کریم فروٹ چاٹ بنانے کا آسان طریقہ شیئر کر رہی ہوں۔ یہ ریسپی نہ صرف بنانے میں آسان ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی اتنا مزیدار ہوتا ہے کہ افطار کے دسترخوان کی رونق بڑھا دیتی ہے۔ سب سے پہلے میں نے گھر پر ہی کریم تیار کی ہے۔ اس کے لیے میں نے 2 ٹیبل اسپون چینی، 2 ٹیبل اسپون ڈرائی ملک پاؤڈر اور 2 ٹیبل اسپون کارن فلور لیا۔ پھر ایک باؤل میں ایک کپ دودھ شامل کر کے اس میں چینی، ڈرائی ملک پاؤڈر اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کیا تاکہ کوئی گٹھلی نہ رہے۔ اس کے بعد اس مکسچر کو پین میں ڈال کر تقریباً 7 منٹ تک مسلسل ہلاتے ہوئے پکایا۔ جب اس کی کنسسٹنسی گاڑھی ہو گئی تو ہماری ہوم میڈ کریم تیار ہو گئی، جسے میں نے ایک باؤل میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیا۔ اس کے بعد میں نے فروٹس تیار کیے۔ اس کے لیے میں نے 3 عدد کیلے، 1 عدد انار، 2 عدد امرود، 2 عدد سیب، 1 عدد خربوزہ اور کچھ اسٹرابیری لیں۔ ان تمام فروٹس کو اچھی طرح واش کر کے باریک باریک کٹ کر لیا۔ اس کے ساتھ میں نے کھجوروں کو بھی واش کر کے کٹ کر لیا اور کشمش کو صاف کر کے پانی سے واش کر لیا۔ اب میں نے تمام فروٹس اور ڈرائی فروٹس کو ایک باؤل میں شامل کر دیا۔ ادھر ہماری کریم بھی اچھی طرح ٹھنڈی ہو چکی تھی۔ اب میں نے کریم میں 1 چائے کا چمچ چینی، 2 چائے کے چمچ ڈرائی ملک پاؤڈر اور تقریباً 2 ٹیبل اسپون مایونیز شامل کی اور اچھی طرح مکس کیا۔ اس کے بعد ذائقہ بڑھانے کے لیے اس میں 1 ٹیبل اسپون کالی مرچ پاؤڈر اور 1 ٹیبل اسپون چاٹ مصالحہ شامل کر کے دوبارہ اچھی طرح مکس کیا۔ اس طرح ہماری کریم بالکل تیار ہو گئی۔ آخر میں میں نے اس کریم کو تمام فروٹس والے باؤل میں شامل کیا اور اچھی طرح مکس کر لیا تاکہ تمام فروٹس پر کریم اچھی طرح کوٹ ہو جائے۔ پھر میں نے اس مزیدار کریم فروٹ چاٹ کو سرونگ باؤل میں نکال کر سرو کر دیا۔ آپ بھی اس آسان اور مزیدار ریسپی کو ضرور ٹرائی کریں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ افطار میں اس کا مزہ لیں۔ اگر آپ کو میری یہ ریسپی پسند آئے تو ویڈیو کو لائک کریں، شیئر کریں اور میرے چینل Zaika and Care کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیے گا۔ #creamchaat #creamfruitchaat #fruitchaat #iftarspecial #zaikaandcare