У нас вы можете посмотреть бесплатно پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر علماء بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان کے تعزیتی پیغامات или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر علماء اور روحانی حلقوں کے تعزیتی بیانات انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی رہنما حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نور اللہ مرقدہ آج دارِ فانی سے اپنے رب کے حضور جا پہنچے۔ مولانا رضاء الحق صاحب دفتر سیکرٹری وفاق المدارس القومیۃ گوہر ڈانگا بنگلہ دیش اور دیگر ارباب وفاق المدارس القومیہ بنگلہ دیش کے اراکین نے پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی اچانک وفات نے غم زدہ کر دیا ہے۔ اللہ رب العزت حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور حضرت مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور انہیں اعلی علیین میں مقام بلند نصیب فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ "حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر دل گرفتہ ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس موقع پر ہم سبھی تعزیت کے مستحق ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے مشترک حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی تصوف کی آبرو اور علم و عمل کے سالار تھے۔ حضرت نے نصف صدی سے زیادہ تصنیف و تالیف، وعظ و نصیحت کی خدمات سرانجام دیں۔ مزید کہا کہ حضرت پیر صاحب اسلاف کی یادگار تھے۔ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، تمام خدمات عالیہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے، اور اپنے شایان شان رحم و کرم کا معاملہ فرمائے تاکہ اعلی علیین میں مقام بلند نصیب ہو۔ غم کی اس گھڑی میں آپ تمام حضرات سے تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ کریم اہلِ تعلق کو صبر جمیل عطا فرمائے۔" مولانا طارق جمیل نے کہا: "پیر طریقت حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب کے وصال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے۔ وہ ایک ایسی ہستی تھے جن کی پوری زندگی اللہ کی رضا، دین کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی میں گزری۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجے عطا فرمائے اور ہمیں ان کے چھوڑے ہوئے اخلاص و عمل کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔" اسلامی تحریک بنگلہ دیش کے امیر پیر مفتی سید محمد رضا الکریم صاحب نے مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم مولانا ذوالفِقار احمد نقشبندی روحانیت اور تصوف کے روشن مینار تھے، جنہوں نے دنیاوی اور دینی تعلیم کے امتزاج کے ذریعے خود کو زمانہ حال کے ایک موثر روحانی رہنما کے طور پر منوایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے روحانی تعلقات نے بنگلہ دیش میں بھی بے شمار لوگوں کو اللہ کے ساتھ مربوط کیا۔ پیر صاحب چرمونائی نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور مریدین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی، ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے اتر پردیش نے کہا: "ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، خدمات کو قبول فرمائے، ہم کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، اہلِ خانہ، مریدین و متوسلین اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔" مولانا عبد الحق ثانی نے کہا: "حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے اور ان کی دین متین کے لیے زندگی بھر کی ہوئی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔ ان کی برکات ہم سب پر ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم اہلِ خانہ، متوسلین اور مریدین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔" جمعیت علمائے اسلام بنگلہ دیش کی طرف سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں جمعیت علمائے اسلام بنگلہ دیش کے صدر شیخ الحدیث مولانا عبیداللہ فاروق اور جنرل سیکریٹری مولانا منظورالاسلام افندی نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "حضرت پیر ذوالفقار نقشبندیؒ علم و عرفان، تقویٰ اور تزکیۂ نفس کا روشن مینار تھے۔ ان کے انتقال سے پوری امت ایک خالص عقیدہ رکھنے والے روحانی رہبر سے محروم ہو گئی۔ مرحوم کی علمی، روحانی اور اصلاحی خدمات نے بنگلہ دیش سمیت پورے برصغیر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں نئی بیداری پیدا کی۔ ہم ان کی روح کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اور سوگوار مریدین، محبین اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔" وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا اور ان کی تعلیم و تربیت، تزکیہ و احسان، اور علمی خدمات کو ناقابل فراموش اور قابل قدر قرار دیا۔ صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر قائدین نے کہا کہ مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ نے صرف تصوف و سلوک ہی نہیں بلکہ جامعہ معہد الفقیر الاسلامی کے ذریعے گرانقدر علمی خدمات بھی سرانجام دیں۔ انہوں نے اپنے متعلقین کو دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے اور مدارس سے باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینے میں جو امتیازی کردار ادا کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اسی وجہ سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کی زندگیوں میں حقیقی انقلاب آیا۔ قائدین وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مزید کہا کہ مرحوم ہمیشہ وفاق المدارس اور اکابر علماء کرام کے ساتھ وابستہ رہے اور دوسروں کو بھی اسی وابستگی کی تلقین فرماتے رہے۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان، جامعہ معہد الفقیر الاسلامی کے اساتذہ و طلبہ اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ان کے متعلقین سے مسنون تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی اور ملک بھر کے ارباب مدارس، مساجد کے ائمہ و خطباء سے بھی مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔ @alzujajahtvofficial