У нас вы можете посмотреть бесплатно حج بیت اللہ آن لائن ٹریننگ کلاس 8 ۔ حج بیت اللہ حصہ دوئم или скачать в максимальном доступном качестве, видео которое было загружено на ютуб. Для загрузки выберите вариант из формы ниже:
Если кнопки скачивания не
загрузились
НАЖМИТЕ ЗДЕСЬ или обновите страницу
Если возникают проблемы со скачиванием видео, пожалуйста напишите в поддержку по адресу внизу
страницы.
Спасибо за использование сервиса ClipSaver.ru
🔗 حج بیت اللہ 2026 کی مفید معلومات و تیاری کے لئے چینل میں شرکت فرمائیں اور ساتھیوں کو بھی اس کی دعوت دیں https://whatsapp.com/channel/0029VbBC... 🔗 مرد حضرات کے لیے گروپ لنک: https://chat.whatsapp.com/FaULG3rZ3Wv... 🔗 خواتین کے لیے گروپ لنک: https://chat.whatsapp.com/HDFiGeNI9v9... *آج کی کلاس کے نوٹس* وقوف عرفہ، حج کا دوسرا فرض اور رکن اعظم غیر حاجی کے لئے عرفہ کے دن کا روزہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں وقوف عرفہ 9 ذوالحجہ کی زوال آفتاب سے 10 ذوالحجہ کی صبح صادق تک ہے اگر کوئی حاجی 9 ذوالحجہ کی غروب آفتاب سے پہلے میدان عرفات سے نکل گیا تو دم دینا واجب ہے جو حجاج مسجد نمرہ میں موجود ہوں گے وہ امام حج کے پیچھے ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی ادا کریں گے باقی تمام حجاج ظہر اور عصر کی نماز یں اپنے اپنے مقررہ وقت پر ادا کریں گے عصر کی نماز فقہ حنفیہ کے مطابق مثل ثانی پر ادا کی جائے مسافر اور مقیم حجاج اپنی حالت کے مطابق نماز ادا کریں مسافر حجاج جماعت کے ساتھ، اگر امام مقیم ہے تو پوری نماز ادا کریں گے وہاں جا کر دوسروں کی دیکھا دیکھی اعمال نہ کریں بلکہ اپنے مفتان کرام سے رجوع کر کے سیکھیں. جبل رحمت پر چڑھنا خلاف سنت ہے سنت عمل جبل رحمت کے دامن میں وقوف عرفہ کرنا ہے، اگر جبل رحمت کے دامن میں مناسب جگہ نہ ملے توکوشش کریں کہ اپنے خیمہ میں ہی رہیں اوراپنے خیمہ میں ہی کھلے آسمان تلے وقوف عرفہ کریں رسول اللہ نے وقوف عرفہ میں دعا مانگتے ہوئے اپنے ہاتھ اپنے سینے کے سامنے رکھے، ایک دوسری روایت کے مطابق اپنے چہرےکے سامنے رکھے ایک اور روایت کے مطابق اپنے ہاتھ اتنے اونچے اوپر اٹھا کر دعا فرمائی کی آپ کے بغل کے سفید بال ظاہر ہو رہے تھے موبائل کا استعمال بالکل ترک کر دیں اور سب کے لئے دعائیں کرتے رہیں میدان عرفات کی چند تسبیحات اور چند اذکار ۔ سو مرتبہ چوتھا کلمہ - لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔ ۔ سو مرتبہ سورہ اخلاص - قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ اللّٰهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ۔ سو مرتبہ درود ابراھیم کا پہلا حصہ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَيْنَا مَعَهُمْ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ۔ سو مرتبہ تیسرا کلمہ ۔ سو مرتبہ استغفار ہر عمل کے بعد دعا کریں تیسرا کلمہ - سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ تلبیہ اور تکبیر تشریق کی تکرار جاری رکھنی ہے مغرب کے وقت تک میدان عرفات نہیں چھوڑنا ہے جب مغرب کا وقت شروع ہو جائے تو وادئ مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں جب بھی وادئ مزدلفہ پہنچیں تو مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کرنی ہے اس کے بعد تھوڑا آرام کر لیں اور 70 کنکریاں چن کر دھو کر جمع کر لیں 7 کنکریاں 10 ذی الحجہ کی رمی 21 کنکریاں 11 ذی الحجہ کی رمی 21 کنکریاں 12 ذی الحجہ کی رمی 21 کنکریاں 13 ذی الحجہ کی رمی رات کو 3 بجے کے قریب اٹھ کرنوافل اورتہجد کا اہتمام کریں. جب فجر کا وقت شروع ہو جائے تو فجر کی نماز باجماعت ادا کی جائے اس کے بعد قبلہ رخ کھڑے ہو کر دعا مانگتے رہیں، جب تک کہ سورج طلوع ہو جائے یہ حج کا پہلا واجب ہے۔ اس کے بعد منی روانہ ہوں اور جمرہ عقبہ (تیسرے جمرہ) کی رمی کرنا ہے۔ یہ حج کا دوسرا واجب ہے۔ یہاں تلبیہ پڑھنا بند ہو جائے گا ہر کنکری پر پڑھنا ہے بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُ أَكْبَرُ رَجْمٌ لِلشَّيْطَانِ وَرِضًا لِلرَّحْمٰنِ اس کے بعد اپنے منی کے خیمہ میں واپس آ کرقربانی اور حلق کروا لیں۔ اب آپ کا احرام کھل جائے گا۔ قربانی حج کا تیسرا واجب ہے۔ حلق حج کا چوتھا واجب ہے۔ رمی، قربانی اور حلق کی ترتیب لازم ہے، ترتیب نہ کرنے کی صورت میں دم واجب آ جائے گا۔ لیکن یہ ترتیب حج کا براہ راست واجب نہیں ہے۔ طواف زیارت اس کے بعد ادا کرنا ہے،یہ حج کا تیسرا فرض ہے۔ لیکن اگر کوئی حاجی طواف زیارت کو رمی یا قربانی یاحلق سے پہلے ادا کر لے تو عمل ادا ہو جائے گا، لیکن خلاف سنت ہے- طواف زیارت وقوف مزدلفہ کے بعد سے 12 ذوالحجہ کے غروب آفتاب سے پہلے پہلے ادا کیا جا سکتا ہے-